ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینڈائو ہسپتال نے واٹر بورڈ ملازمین کی علاج و معالجے کی سہولت...

ڈائو ہسپتال نے واٹر بورڈ ملازمین کی علاج و معالجے کی سہولت بحال کر دی

کراچی : واٹر بورڈ کے سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین نے ڈائو اسپتال انتظامیہ سے بات چیت کر کے ملازمین کے علاج معالجے کی سہولت کو بحال کرا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ پر ڈائو ہسپتال کی جانب سے واٹر بورڈ ملازمین کا علاج بند کرنے کی خبر پر سی ای او واٹر بورڈ کا ڈائو انتظامیہ رابطہ ہوا ہے ۔ سی ای او واٹر بورڈ کا جی ایم فنانس ڈائو ہسپتال خلیل عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ کے بعد سہولیات بحال کر دی گئی ہیں ۔

مذید پڑھیں : جامعہ اردو عبدالحق کیمپس کی انجمن غیر تدریسی ملازمین نے الیکشن کا اعلان کر دیا

ڈی ایم ڈی فنانس واٹر بورڈ سید عمران زیدی اور ڈی ایم ایس واٹر بورڈ ڈاکٹر عزیز الرحمن کو کل ڈائو ہسپتال انتظامیہ سے ملکر مستقل طور مسئلہ حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق سی ای او واٹر بورڈ کی ہدایات پر ڈی ایم ڈی فنانس اور ڈی ایم ایس واٹر بورڈ کل ڈائو ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کرینگے۔ سی او او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ ملازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرتا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں