منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانپنجابڈیرہ اسماعیل خان یوٹیلٹی اسٹور انتظامیہ نے عوام کو دہری مصیبت میں...

ڈیرہ اسماعیل خان یوٹیلٹی اسٹور انتظامیہ نے عوام کو دہری مصیبت میں مبتلا کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان( نثار بیٹنی سے) یوٹیلٹی سٹورز پر خریداری کا نیا طریقہ کار عوام کیلئے وبال جان بن گیا ، دیئے گئے نمبر پر میسج کرنے کے بعد بھی کئی افراد کو جوابی میسج وصول نہیں ہوتا، غریب اور مستحق افراد یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری سے محروم ہو رہے ہیں ، عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر خریداری کے طریقہ کار کو آسان بنائے ۔

تفصیلات کے مطابق پورے ملک کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر آنے والے افراد کی سہولت کے لیے حکومت نے نیا طریقہ کار وضع کر دیا ہے ۔ جس کے تحت ہر صارف یوٹیلٹی سٹور پر آنے سے پہلے 5566 پر میسج کریگا ۔ تصدیقی مسیج آنے کے بعد صارف یوٹیلٹی سٹور پر آٹا، گھی، چینی اور دیگر اشیاء کی خریداری کر سکے گا، صارف کو آئے او ٹی پی پر ہی ان کے لیے یوٹیلیٹی اسٹور پر خریداری ممکن ہو سکے گی، گوکہ حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے یہ طریقہ کار متعارف کرایا ہے ۔

مذید پڑھیں : چیئرپرسن EOBI نے نعیم شوکت قائمخانی اور طاہر صدیق چوہدری کو کلیدی عہدوں سے ہٹا دیا

لیکن دیکھا یہ گیا ہے کہ جب سے یہ طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے ۔ تب سے ٹھیک کام نہیں کر رہا، کئی افراد نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار 5566 پر میسج کرنے کے بعد بھی او ٹی پی میسج وصول نہیں ہوتا لہذا وہ خریداری سے محروم رہ جاتے ہیں، کچھ افراد نے یہ بھی بتایا کہ ہر ایک شخص کے پاس موبائل نہیں ہوتا لہذا اس طریقہ کار سے وہ تمام لوگ مستفید نہیں ہو سکتے ۔

عوامی حلقوں نے اس طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر خریداری کیلئے آنے والے غریب اور مستحق افراد کے لیے نسبتا آسان طریقہ کار ترتیب دے اور 5566 کے طریقہ کار کو آسان بنائے تاکہ ناصرف عوام یوٹیلٹی اسٹور پر آٹا، گھی، چینی اور دیگر اشیاء کی خریداری سے مستفید ہو سکیں بلکہ سستی اشیاء کو بلیک میلروں اور فراڈیوں کی دسترس سے بھی محفوظ رکھا جا سکے ۔

متعلقہ خبریں