اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینمیشا شفیع کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے...

میشا شفیع کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا

لاہور: اداکار علی ظفر کے وکلا نے گلوکارہ میشا شفیع کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے سرکاری سطح پر میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی تو گلوکارہ اپنی صحت کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور پیشی سے استثنی کیلئے درخواست دی۔

مزید پڑھیں:چیئرپرسن EOBI نے نعیم شوکت قائمخانی اور طاہر صدیق چوہدری کو کلیدی عہدوں سے ہٹا دیا

گلوکارہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع کو ریڑھ کی ہڈی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے جس کی تشخیص کی جا رہی ہے اور نیورو سرجن نے میشا کو دو تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

علی ظفر کے وکلا نے میشا شفیع کی حاضری معافی کی درخواست پر اعتراض کیا اور کہا کہ اگر میشا کو واقعی ہی کوئی مسئلہ ہے تو سرکاری بورڈ بنایا جائے۔ اگر میشا وٹامن ڈی اور اینٹی ڈپریشن کی دوائی کھا رہی ہے اس وقت آدھا پاکستان وٹامن ڈی کی دوائی کھا رہا ہے۔

عدالت نے ہتک عزت کے دعویٰ میں میشا شفیع کی پیش ہونے سے استثنی کی درخواست منظور کرلی اور سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی

متعلقہ خبریں