جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینشاہراہ فیصل کو ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر جاذب نظر بنایاجائے...

شاہراہ فیصل کو ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر جاذب نظر بنایاجائے گا، سیکرٹری بلدیات سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری بلدیات ہاوئسنگ وٹاون پلاننگ سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ شاہراہ فیصل کو عالمی معیار کے میٹروپولیٹن شہروں کی طرز پر خوبصورت اور آرام دہ بنانے کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں،

شہر کی طویل ترین شاہراہ کو مقامی افراد اور غیر ملکیوں کی مرکز نگاہ بنانے کے لئے مشترکہ اتھارٹی بنائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ انجنیئر سید نجم احمد شاہ نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا جس میں پاک فوج، کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، کے ایم سی سمیت دیگر اہم اداروں کے افسران و نمائندگان موجود تھے۔

مزید پڑھیں:چیئرپرسن EOBI نے نعیم شوکت قائمخانی اور طاہر صدیق چوہدری کو کلیدی عہدوں سے ہٹا دیا

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے حدود واربع کے اندرواقع شاہراہ فیصل کم و بیش سولہ کلومیٹر طویل شاہراہ ہے جس کا گزر شہر میں واقع مختلف اتھارٹیزاور اداروں کی حدود سے ہوتا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر کی اس اہم سڑک کی دیکھ بھال، صفائی و ستھرائی، ریونیو جنریشن کے حوالے سے کوئی ایک ادارہ بااختیار بنایا جائے جو کہ کلی طور پر شاہراہ فیصل کی خوبصورتی و سجاوٹ کے ساتھ اس سے حاصل ہونے والی آمدن کو بھی اس اہم شاہراہ کی ترقی و تعمیر پر خرچ کرے۔

انجینئر سید نجم احمد شاہ کو بتایاگیا کہ 1994 تک کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہراہ فیصل کی دیکھ بھال اور بیوٹیفکیشن کے حوالے سے ذمہ دار تھی، مگر بعد ازاں مختلف اتھارٹیز کے قیام،اختیارات اور دائرہ کار کے حوالے سے مختلف صورتحال پیدا ہوتی چلی گئی۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نے کہا کہ بنیادی طور پر کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہراہ فیصل کی دیکھ بھال اور دیگر معاملات کے حوالے سے ذمہ دار ہونی چاہئے لیکن بہتر یہ ہوگا کہ تمام متعلقہ ادارے، بلدیاتی شعبہ جات اور اتھارٹیز باہمی مشاورت کے ساتھ مل کر کوئی فیصلہ کریں تاکہ مستقبل میں کوئی تنازعہ پیدا نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں:ہری پور : آٹھویں کلاس کے طالبعلم نے وائی فائی اور آواز سے چلنے والی گاڑی بنا لی

نجم احمد شاہ نے اس موقع پر ترقی یافتہ ممالک کی مثال دیتے ہوئے واضع کیا کہ جہاں مرکزی شاہراہوں کی مینٹینس اور بیوٹیکفیشن کے لئے آزاد اور خود مختار اتھارٹیز تشکیل دی گئی ہیں جن کا کام ان طویل سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ریونیو جنریشن بھی ہوتا ہے جس کا استعمال اس سڑک کے حوالے سے لانچ کردہ ترقیاتی منصوبوں پرہی کیا جاتا ہے۔

سیکرٹری بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ شاہراہ فیصل کے تما م راستوں سے گزرنے والے اہم مقامات پر یادگاری مجسموں، کراچی کی تاریخ، سیاحتی مقامات، تفریح گاہوں اور ڈیجیٹل اشاروں کی تنصیب کے لئے بھی اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شہر کراچی کا تشخص اور امیج ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی نگاہ میں اچھا ہوتا چلا جائے۔

نجم احمد شاہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تما م قانونی ضابطوں کے مطابق شاہراہ فیصل سے ہونے والی ٹیکس کلیکشن و ریونیو جنریشن کو اس کی تعمیر و ترقی پر خرچ کیا جائے تاکہ سندھ حکومت کے روشن و درخشاں وژن کراچی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔

متعلقہ خبریں