منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

بلاگورلڈ کپ کی انوکھی تیاریاں !!

ورلڈ کپ کی انوکھی تیاریاں !!

رواں ماہ 18 تاریخ کو قطر میں فیفا ورلڈ کپ کا آغاز ہو رہا ہے ۔ دنیا کے اس سب سے بڑے ایونٹ کا سلسلہ 1930ء میں یوراگوئے سے شروع ہوا تھا ۔ 4 سال کے وقفے سے اب تک 22 بار یہ عالمی ٹورنامنٹس منعقد ہو چکے ہیں ۔

قطر میں تیئسواں ورلڈ کپ ہونے جا رہا ہے ۔ جو کسی بھی مسلم اور عرب ملک میں ہونے والا پہلا فیفا ورلڈ کپ ہے ۔ اس میگا ایونٹ کی تیاریاں مکمل ہیں ۔ اس سہنرے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قطری حکام نے جہاں اسلام کی دعوت کا بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں ۔ وہیں عرب کلچر کو بھی پروموٹ کرنے کا خوب اہتمام کیا ہے ۔

ایئر پورٹس، ہوٹلز، شاہراہوں اور اسٹیڈیمز کے قرب و جوار میں ایسے بورڈز نصب کئے گئے ہیں، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی مختصر لیکن جامع ترین احادیث مبارکہ سے مزین ہیں ۔ میگا ایونٹ میں دعوتِ دین کیلئے 2000 رضاکاروں کی تربیت مکمل ہو چکی ہے۔ وہ مختلف ذرائع سے دنیا بھر سے آنے والے شائقین کو پیغام حق پہنچائیں گے ۔

مذید پڑھیں : انٹر بورڈ کراچی نے حصہ اول کے ماڈل پیپر جاری کر دیئے

10 گاڑیاں دعوتی خدمات پہ مامور اور 10 مخصوص خیمے نصب کئے جائیں گے۔ مرکز ضیوف قطر للدعوة إلي الإسلام کے تحت پمفلٹس، دعوت نامے اور دعوتی کتابچے بھی تیار ہیں، جو شائقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔ قطر کی جانب سے یہ تو آپ کو معلوم ہی ہے کہ مسلم ثقافت و کلچر کا خیال رکھنے کی ہدایت کی جا چکی ہے۔

اس ضمن میں ہم جنس پرستوں کو کھلی وارننگ دی گئی ہے کہ وہ اپنا پرچم لہرانے سمیت کئی ایسی شنیع حرکت کے مرتکب ہوئے تو ان سے قطری قانون کے مطابق نمٹا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس موقع پر عرب ثقافت کو بھی بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے ۔ معاملہ صرف سفید کپڑوں میں دوڑتے بچوں تک محدود نہیں ہے، قطر نے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے جو شہرہ آفاق آٹھ اسٹیڈیمز تعمیر کئے ہیں، ان میں بھی مکمل طور پر مقامی، علاقائی، عرب و اسلامی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں : اَن پڑھ سرکاری سکول ٹیچر ارب پتی کیسے بن گئی ؟

قطر فیفا میں جہاں شائقین کھیل سے محظوظ ہوں گے، وہیں اسلام کی دعوت بھی سنیں گے۔ قطر، فیفا کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین میزبانی کی تیاری کر چکا ہے۔ مغربی قوتیں دوحہ سے نالاں ہیں، مگر شاہینوں کو سدھارنے والے عربوں کو بھی کوئی پروا نہیں ۔

متعلقہ خبریں