کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کی میتھمیٹکس، کیمسٹری، انگلش اور بائیولوجی کی نئی درسی کتب کے مطابق سالانہ امتحانات برائے 2023ء کیلئے ماڈل پیپرز جاری کر دیئے ہیں۔
طلبہ یہ ماڈل پیپرز انٹربورڈ کراچی کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk اور آفیشل فیس بک پیج سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔
مذید پڑھیں : مفتی محمد یوسف کشمیری کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت ۔
انٹر بورڈ کراچی نے واضح کیا ہے کہ عملی امتحانات کیلئے نئی کتب شائع نہیں ہوئی ہیں ، اس لیے رواں سال کیمسٹری، فزکس، بوٹنی، زولوجی اور کمپیوٹر کے عملی امتحانات پچھلے نصاب کے مطابق ہی لیے جائیں گے ۔
علاوہ ازیں اسٹیئرنگ کمیٹی اگر کوئی فیصلہ کرتی ہے تو ماڈل پیپرز میں دی گئی مارکنگ اسکیم میں تبدیلی کی جا سکتی ہے جس سے متعلق طلبہ کو آگاہ کر دیا جائے گا ۔
پیپر درج ذیل لنک پر کلک پر کے ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں
CHEMISTRY PAPER-I (MODEL PAPER) (1)
ENGLISH (C) NORMAL PAPER-I (MODEL PAPER)