منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ تریندنیا بھر میں ہر سال چھاتی کے سرطان کے تقریباً 10 لاکھ...

دنیا بھر میں ہر سال چھاتی کے سرطان کے تقریباً 10 لاکھ کیسز ہوتے ہیں اور پورے ایشیاء

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور میڈیکل مائکرو بائیولوجی کی باہمی تعاون سے چھاتی کے سرطان کی آگاہی مہم واک کا آغاز گلشن اقبال کیمپس ایڈمن بلاک سے کیا گیا۔

اس موقع پر قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالدین نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر سال چھاتی کے سرطان کے تقریباً 10 لاکھ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں اور پورے ایشیاء سمیت پاکستان میں یہ بیماری سر فہرست ہے ۔ چھاتی کے سرطان کی آگاہی نہ ہونے کے باعث پاکستان میں ہر 9 خواتین میں سے 1 خاتون کو چھاتی کے کینسر کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

ہر سال 40,000 خواتین پاکستان میں اس مرض کا تاخیر سے معلوم ہونے کی وجہ سے مر جاتیں ہیں ۔ کوآرڈینیٹر، بریسٹ کینسر اورینس پروگرام ڈاکٹر سکندر شیروانی نے واک میں شریک لوگوں کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ یقیناً خواتین میں اس کی شرح بہت زیادہ ہے لیکن مردوں میں بھی اس کی ایک فیصد شرح پائی جاتی ہے ۔

مذید پڑھیں : ہزہائی نس سلطان محمد شاہ آغا خان سوئم کے 145 ویں یوم ولادت کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ چھاتی کے سرطان میں مبتلا خواتین اپنی غذا میں پھلوں کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ پھلوں میں اینٹی ایکسیڈنٹ موجود ہوتا ہے۔ اور ریسرچ سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ انٹی ایکسیڈنٹ چھاتی کے سرطان سے لڑنے کے لیے بہت مفید ہے۔

فوکل پرسن، بریسٹ کینسر اورینس پروگرام کی پروفیسر لبنیٰ انیس نے طالبات کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اس بیماری کے خاتمے کا لیے ہمارا ساتھ دیں بروقت اس کی تحقیق اور علاج سے ہم کئی قیمتی جانیں بچا سکتے ہیں بڑی تعداد میں طلبہ گلابی رنگ کے سکارف پہن کر ہاتھوں میں گلابی غبارے اور بینرز اٹھا ئے چھاتی کے سرطان کی آگاہی مہم واک مےں اساتذہ و طالبات شریک ہوئیں۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں