منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستاناسلام آبادسائیکل پر جانے والا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر رہا ہے :...

سائیکل پر جانے والا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر رہا ہے : اسلم غوری

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان محمد اسلم غوری کا کہنا ہے کہ آئینی و دستوری ملک ہے ،نیازی کی خواہشات کے تابع کوئی تقرری نہیں ہو گی ۔ عمران نیازی خود سلیکٹڈ لیکن اہم تعیناتی میرٹ پر کرنا چاہتا ہے ۔

کرپشن ختم کرنا چاہتا ہے لیکن خود سرٹیفائیڈ توشہ خانہ چور ہے ۔ سائیکل پر پی ایم ہاؤس جانے کی مثالیں لیکن خود اب بھی ایک ایسے صوبے کا ہیلی کاپٹر استعمال کر رہا ہے جو اس کی نااہلی کی وجہ سے ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے ۔

اسلم غوری کا کہنا ہے کہ انصاف کی باتیں بہت لیکن خود کے خلاف فیصلہ آنے پر عدلیہ کو گالم گلوچ اور طنز و تنقید کر رہا ہے ۔ جمہوریت کے دعوے لیکن آمروں کی پیداوار اور مارشل لاء کی خواہش ہے ۔

مذید پڑھیں : نجی سکولوں پر مارک شیٹ ‛ سرٹیفکیٹ کی فیس لینے پر ڈائریکٹیورٹ کی پابندی عائد

ترجمان JUI کے مطابق الیکشن کا مطالبہ لیکن ہمیشہ پارلیمنٹ کو گالی دی اور پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کیا ۔ اس کی کوئی کل سیدھی نہیں ، اس کے بیانیہ میں تضاد ،اس کے کردار میں منافقت اور اس کی زبان بے لگام ہے ۔

ترجمان کے مطابق جھوٹ کے سہارے گھڑا بیانیہ زمین بوس ہو گیا ،لانگ مارچ کی مثال ٹمٹماتے چراغ کی مانند ہے ۔ عمران ناامید اور مایوس ہے ۔دس ماہ کا لانگ مارچ اس کے ناامید ہونے کا ثبوت ہے ۔

شہزاد ملک
شہزاد ملکhttp://alert.com.pk
شہزاد ملک سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر یں۔ آپ رائل نیوز، روز ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں۔ آپ نے صحافت کا اغاز 10 برس قبل پاور 99 ایف ایم ریڈیو اسلام آباد سے کیا تھا، آج کل وہ آئن لائن نیوز ایجنسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور الرٹ نیوز کیلئے ان کی تحقیقاتی خبریں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں