منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینڈبلیو آر آر اے اسکول کے زیر اہتمام عید میلادالنبی کی محفل...

ڈبلیو آر آر اے اسکول کے زیر اہتمام عید میلادالنبی کی محفل کا انعقاد

کراچی: مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے ہاتھوں سے بنیاد پانے والا معروف تعلیمی ادارہ ڈبلیو آر آر اے اسکول کے زیر اہتمام عید میلادالنبی ﷺ کی محفل سجائی گئی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا طلبہ و طالبات کے ساتھ اساتذہ نے بارگائے رسالت میں نعتوں کا نذرانہ پیش کیا اور نعتیہ شعر بھی پڑھے آقائے دو جہاں کی سیرت مبادک و حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں:سرکار دو عالم ﷺ کی محبت و اطاعت میں سو فیصد کامیابی کی ضمانت ہے : سید شرف علی شاہ

اس موقع پر بانی اسکول خالدالعزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے آقا حضرت محمد ﷺ دو جہاں کیلئے اعلی مثالی پیکر اور بہترین آئیڈیل ہیں بےشک انہی کے دم سے اجالا ہے اور ہمیشہ رہیگا اور ایسی محفلیں سجتی رہیں گی۔

ہمیں چاہئے کہ حضور اکرمﷺ کی تعلیمات احادیث مبارک پر عمل کرتے ہوِے دین و دنیا میں سرخرو رہیں بچوں کے علاوہ حاضرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور درود شریف کے نعروں سے محفل کو معطر کرتے رہے۔

محفل کے اختتام پر حضور کی شان مبارک میں درود سلام کا تحفہ پیش کیا گیا اسکے بعد عالم اسلام ملکی سلامتی یکجہتی خیرو برکت کے حوالے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں