کراچی : چند دنوں سے مسلسل تین تحریک انصاف زمہ داران کی جانب سے گستاخی کے خلاف اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے تحت بلوچ کالونی پل سے پریس کلب تک احتجاجی دفاع صحابہؓ موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری ہلسنّت والجماعت کراچی علامہ تاج محمدحنفی، مولانا شکیل الرحمن فاروقی ، قاری عبدالوہاب، چوھدری عامر، قاری عبدالقدیر، مولانا عمر معاویہ، مولانا عادل عمر، قاری عبدالشکور و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی آئی پارٹی زمہ داران اپنے رویے پر غور کرے ۔
تین مرتبہ پی ٹی آئی کے اعلی زمہ داران علی زیدی، شہباز گل اور پنجاب کے سابقہ ایم این اے کی بھتیجی کی طرف سے سخت گستاخی کی گئی ، لیکن افسوس اس پر ہے کہ پی ٹی آئی پارٹی کی طرف سے اس گستاخی پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ، کیا پی ٹی آئی میں کسی ایک شخص میں بھی اتنی غیرت نہیں آئی کہ ان گستاخوں کو گریبان سے پکڑ کر جواب مانگے، کیا پی ٹی آئی اس لئے بنائی گئی کہ جس میں سرعام گستاخی کرنے والوں کو پروموٹ کیا جائے، ہم تحریک انصاف پارٹی کے زمہ داران کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ یہ گستاخیوں کا سلسلہ روکا جائے،اور گستاخی کرنے والوں کو نوٹس جاری کیا جائے بصورت دیگر ہم پورے ملک میں پی ٹی آئی آفس کے باہر احتجاج کریں گئے۔
مذید پڑھیں : بچوں کے عالمی دن پر حقوق اور تحفظ کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی : چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی
بصورے دیگر تحریک انصاف کے دفاتر کے سامنے دھرنے دیں گئے،ہم تحریک انصاف کے سنی ورکروں سے کہنا چاہتے ہیں آپ اپنی پارٹی کی سطح پر احتجاج ریکارڈ کروائیں کہ تحریک انصاف میں گستاخوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ہم نے ہمیشہ ملکی مفادات اور استحکام کیلئے اپنی پالیسیاں مرتب کی ہیں،لیکن یہ آئے روز گستاخیاں اور پھر ریاستی اداروں کی طرف سے قانونی کاروائی نہ ہونا ہمیں مجبور کر رہا ہے کہ ہم اپنی پالیسیوں پر غور کریں، ہمیں صحابہ اکرام ؓ اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں ۔
اصحاب رسول ﷺکی عزت پر سب کچھ لٹا قربان کر سکتے ہیں ،لیکن ایسے گستاخوں کا وجود ہم برداشت نہیں کر سکتے، صحابہ کرامؓ معیار ایمان ہیں، انکے بغیر ہمارا دین مکمل نہیں ہو سکتا، ذات الہی، محمد مصطفی ﷺ اور اصحاب محمد ﷺ کی ذات پر اقدس پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف تمام تر توانائی صرف کی جائے توہین صحابہ کرنے والے تمام افراد کے خلاف کاروائی سے گریز کر رہی ہے ۔
حکومت اپنا قبلہ درست کرے اور گستاخوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے ورنہ گستاخوں کے ساتھ حکومت کے خلاف بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ قانونی ادارے مکمل طور پر بے بس نظر آ رہے ہیں، ہم مزید گستاخیاں برداشت نہیں کریں گے ۔ سمجھ میں نہیں آ رہا ملک میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں، یہ گستاخیاں ان کی نظروں سے اوجھل کیوں ہیں، سنی قوم ان گستاخیوں پر سخت اضطراب میں ہے ۔
مذید پڑھیں :قیوم آباد میں منی ہائیڈرنٹس سے اہل علاقہ کو سخت تکلیف کا سامنا
ہم نے امن کی خاطر کئی کڑوے گھونٹ پیئے لیکن صورتحال میری سمجھ سے باہر ہے، گستاخیاں رک نہیں رہی، گستاخ گرفتار نہیں ہو رہے، میں مختلف جماعتوں کے اکابرین سے مسلسل رابطے میں ہیں اگر صورت حال پر حکومتی ادارے مؤثر گرفت نہیں کرتے تو ہم مشترکہ لائحہ عمل طے کر کے پورے ملک میں مرحلہ وار احتجاج کا اعلان کریں گے ۔