منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانگزشتہ روز بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

گزشتہ روز بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی : ایس ایچ او انسپیکٹر محمد خان برہمانی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی دوران پیٹرولنگ میراں اسکول کے پاس معصوم بچی کے قتل میں ملوث ملزم اسامہ کو گرفتار کرنے کے ارادے سے چھاپہ مارا گیا جس کے دوران پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور پولیس مقابلے کے نتیجے میں ملزم اسامہ ہلاک ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ مارکیٹ کی حدود میں قائم مقامی پلازہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں رہائشی فیصل قریشی کی 7 سالہ معصوم بیٹی زالا کو بے دردی سے قتل کرکے پلازہ کی چھت پر پھینک دیا گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتی ہی پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ابتدائی تفتیش کا آغاز کردیا ۔

ایس ایس پی حیدر آباد امجد احمد شیخ نے افسوس ناک واقعہ کی انکوائری کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ، جس نے اس کیس کی تمام تر پہلوؤں کو بروکار لاتے ہوئے انکوائری کا آغاز کیا ۔ جس کے دوران 4 مشکوک افراد کو شامل تفتیش رکھا گیا ، جن سے باریک بینی کیساتھ انویسٹیگیشن کی گئی اور ان کے میڈیکل بھی کرائے گئے ۔

مذید پڑھیں : گومل یونیورسٹی کا ڈیڑھ ارب روپے کا خسارہ کم کرنا ترجیع ہے : ڈاکٹر شکیب اللہ

جب کہ تمام کو دوسرے روز واپس آنے کا احکامات کیساتھ فارغ کر دیا ، جس کے بعد تمام مشکوک افراد کو واپس تفتیش کیلئے بلایا گیا تو ملزم اسامہ غیر حاضر ہوا اور اپنا موبائل فون بند کر کے غائب ہو گیا ، جس کے بعد پولیس کا اسامہ پر شک بڑھ گیا ۔

مزید ایف آئی آر کے اندراج جس میں اسامہ کو نامزد کیا گیا ، جس سے ملزم اسامہ کے اس درد ناک اور سفاکانہ قتل میں ملوث ہونے کا شک یقین میں بدل گیا ، جب کہ پولیس کو حاصل کردہ CCTV فوٹیجز میں ملزم اسامہ کی بچی کے قتل کے وقت مشکوک آمدروفت دیکھی گئی ۔

ملزم اسامہ کو ان تمام حالات کا جیسے معلوم ہوا وہ حیدرآباد سے فرار ہونے کی تیاری میں گھر سے نکل رہا تھا ۔ ایسی مخفی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی تو ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس میراں اسکول پہنچی ، جہاں ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی ، جس پر جوابی کارروائی میں 7 سالہ معصوم بچی زالہ کے درد ناک قتل میں ملزم اسامہ ہلاک ہو گیا ۔ جائے وقوعہ سے ملزم اسامہ کا 30 بور پسٹل اور موٹر سائیکل پولیس تحویل میں لے لی گئی ۔

شعیب بھٹی
شعیب بھٹیhttp://alert.com.pk
شعیب بھٹی بنیادی طور پر شعبہ مارکیٹنگ سے وابستہ ہیں اور اس شعبے میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ الرٹ نیوز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں، اس سے قبل جنگ (ویب سائٹ) میں بھی کام کر چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں