کراچی : سردار ثناء اللہ زہری کی بھابھی شہید سکندر سینئر کی بیوی کے انتقال پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا کامران خان نے ان کی رہائش گاہ ڈیفنس میں تعزیت اور دعا کی ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سردار ثنا اللہ زہری کی بھابھی کی رحلت پر ملک بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے ان سے تعزیت کی اور ان کے گھر میں آ کر مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے ۔
گزشتہ روز سردار ثناء اللہ زہری کی بھابھی شہید سکندر سینئر کی بیوی کے انتقال پر گزشتہ روز بھی گھر ہر سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں ، جن میں میر نعمت اللہ زہری ، جنرل (ر) قادر بلوچ ، سابق ایم پی اے ہمایوں خان ، صحافی اختر شیخ اور دیگر بھی موجود تھے ۔