کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے ریٹائرڈ ملازم کو پینشن اور دیگر مراعات کی ادائیگی کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں چئیرمین ایف بی آر ،اولڈ ایج ببنیفٹ حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ جس میں عدالت نے ایف بی آر کی جانب سے جواب جمع نا کرانے پر اظہار برہمی کیا ۔
عدالت نے ایف بی آر کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی اور کہا کہ عدالت میں ایک ہفتے میں جواب جمع کرایا جائے ۔
مذید پڑھیں :دنیا کا پُراسرار ترین قبرستان جہاں تدفین کے بعد میت غائب
اگر آئندہ سماعت پر جواب جمع نہیں کرایا گیا تو چیئرمین ایف بی آر کو طلب کریں گے ،جس کے بعد عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی ۔
ای او بی آئی نے واحد خورشید کنور کو ریٹائرمنٹ کی مراعات اب تک ادا نہیں کیں ، جن کے وکیل کنور راج علی واحد نے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔
عدالت نے مئی 2022 کو تمام مراعات دینے کا حکم دیا تھا ۔ ریٹائرڈ ملازم اپنے پیسوں کے لئے 2018 سے عدالتوں کے دکھے کھا رہا ہے ۔