منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستاناستور میں تین ریچھ آبادی میں گھُس آئے

استور میں تین ریچھ آبادی میں گھُس آئے

استور : رپورٹ محمد ضیاء استوری

استور کے گاؤں فینہ میں پیر کی شب تین کالنن ریچھ آبادی کے اندر گھس آئے ‛ اہل علاقے نے ایک ریچھ پکڑ لیا جبکہ دو ریچھ بھاگ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق استور کے گاؤں فینہ میں رات کو تین کالے ریچھ آبادی میں گھس آئے ۔ جس کے بعد باڑوں میں داخل ہو کر بھیڑ بکریوں سمیت 16 جانوروں کو مار دیا ۔

جس کے بعد اہل علاقہ نے شور شرابہ شروع کیا اور جس پر دو ریچھ بھاگ گئے ۔ جب کہ ایک ریچھ کو علاقہ مکینوں نے باڑے میں بند کر دیا ۔

دوسری جانب 30 گھنٹے سے مقامی افراد کے باڑے میں موجود ریچھ کو محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم پکڑ کر لے جانے میں ناکام ہے ۔

محکمہ وائڈ لائف گلگلت کی ٹیم نے 5 بے ہوشی کے فائر کئے لیکن پاور فل بلیك ریچھ بے ہوش نہ ہوا رات بھر بلیک بیئر کے خلاف آپریشن جاری رہا۔

محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم کنزرویٹر گلگت بلتستان کی قیادت میں ایک بار پھر صبح کے وقت ناکام لوٹ گئی ۔اب گلگت سے دوسری ٹیم بلائی گئی ہے۔ جو 12سے 2 بجے تک استور پہنچے گی ۔

متعلقہ خبریں