منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںسندھ ڈاکٹر اتحاد کا وزیر و سیکرٹری صحت کی اسپتالوں میں آمد...

سندھ ڈاکٹر اتحاد کا وزیر و سیکرٹری صحت کی اسپتالوں میں آمد پر پابندی کا اعلان

کراچی : سندہ ڈاکٹرز اتحاد نے نا اہل وزیر اور سیکریٹری صحت کی ہسپتالوں میں آنے پر پابندی کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سندہ ڈاکٹرز اتحاد کی طرف سے محکمہ صحت میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کے داخلہ پر پابندی کی سخت مذمت کی گئی ہے،اہنے اعلامیہ میں مرکزی رہنماوٗں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نا اہل غیر سیاسی وزیر صحت اور اس کے کرپٹ سیکریٹری ذولفقار علی شاہ نے صورت حال کو مزید خراب کرتے ہوئے محکمہ صحت کے عملے کو سول نافرمانی جیسی صورت حال پیدا کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔

ایک طرف اپنے محکمے کے ملازمیں کے خلاف گندی زبان استمعال کی جاتی ہے اور ان کے ڈپارٹمنٹ آنے پر پابندی عائد کی جاتی ہے تاکہ رشوت کے نرخ بڑہائے جا سکیں، ملازمیں کے داخلہ پر پابندی آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے ۔

مذید پڑھیں : محکمہ صحت سندھ نے ڈاکٹروں کے سندھ سیکرٹریٹ آنے پر پابندی عائد کر دی

دو دن کے اندر غیر قانونی احکامات واپس نہ لئے گئے تو سندہ ڈاکٹرز اتحاد کی طرف سے نا اہل وزیر صحت اور کرپٹ سیکریٹری کے سندہ کے ہسپتالوں میں آنے پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔

اگر ملازمیں ان سے نہیں مل سکتے تو یہ بھی تصویریں نکالنے ہسپتالوں میں نہیں آ سکتے ، اگر محکمہ صحت کے کسی بھی افسر نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے اجازت لئے بغیر کسی ہسپتال کا دورہ کیا تو ان کا استقبال پوری دنیا دیکھے گی ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں