اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور کے پرسنل سیکرٹری لطیف خان نیازی کا نادرا قومی شناختی کارڈ کینسل کر دیا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری لطیف خان نیازی اور اُن کے گھر کے تمام افراد کے قومی شناختی کارڈ منسوخ کر دیئے گئے ہیں ۔
مذید پڑھیں : دنیا کی 500 بااثر شخصیات میں مفتی تقی عثمانی، آرمی چیف اور عمران خان بھی شامل
سابقہ وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری لطیف خان نیازی کا تعلق افغانستان سے تھا انہوں نے نادرا اہلکاروں سے ملکر پاکستانی شناختی کارڈ بنا رکھے تھے ۔