کراچی : روٹری کلب انٹرنیشنل ‛ کتیانہ میمن ایسوسی ایشن ایجوکشن بورڈ اور CPLC کے اشتراک سے طلباء کے لئے ” روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک اویرنس سیشن” کا انعقاد کیا گیا تھا ۔
جس میں انچارج سندھ پولیس ایکسیڈنٹ ریسرچ سینٹر علی سہاگ نے پریزنٹیشن پیش کی جب کہ مہمانان میں ساجد تھپڈا والا ہیڈ CPLC ٹاسک فورس فار ٹریفک منیجمنٹ، آصف فینسی چیئرمین کے ایم اے ایجوکیشن بورڈ، فاروق سنگانی کے ایم اے ایجوکیشن بورڈ ممبر، عتیق روزی ڈائریکٹر KMA ایجوکیشن بورڈ، سریش کمار چیف CPLC سٹی زون، علی مردان کھوسو SP سٹی، نور الہدی رند SP ٹریفک، جنید الرحمن صدر روٹری کلب کراچی سگنیچر اور عادل چھاپرا ڈپٹیCPLC چیف بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود رہی اور سیشن سے بھرپور معلومات حاصل کی ۔