ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانبلوچستانپولیس نے 5 سالہ بچی سے وٹہ سٹہ شادی کرنے والے 2...

پولیس نے 5 سالہ بچی سے وٹہ سٹہ شادی کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا

بلوچستان کے علاقے خضدار میں وٹہ سٹہ کی شادی ہوئی جہاں 5 سال کی بچی کا 12 سال کے لڑکے سے نکاح کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خضدار کے علاقے کٹھان کی اس بچی کو سسر کے گھر سے بازیاب کر کے والد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

پولیس کے مطابق کارروائی بچی کے والد کی درخواست پر کی گئی۔

والد نے درخواست میں کہا کہ وٹہ سٹہ میں صرف بچی کے نکاح کی بات ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نکاح کے بعد بچی کا سسر اسے زبردستی رخصت کر  کے لے گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی: انٹر بورڈ کا سال دوم کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے دولہا کے والد سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کم عمر بچوں کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں