جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینسیاست دان بات چیت سے مسائل حل کریں : مفتی محمد یوسف...

سیاست دان بات چیت سے مسائل حل کریں : مفتی محمد یوسف کشمیری

کراچی : جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر و رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی محمد یوسف کشمیری نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں اتحاد و رواداری کا درس دیتا ہے۔

اسلام کے نام پر بننےوالا ملک پاکستان دشمنوں کوایک آنکھ بھی نہیں بھاتا ۔ملک میں پھیلی انارکی دشمنوں کی خوشی اور ملک کی ساکھ کو خراب کرنے کا باعث بنتی ہے ۔ سیاست دان ذاتی مفادات کو بالا طاق رکھ کر مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کریں ۔مسائل کے حل کے لیے قرآن و سنت سے رہنمائی لیں ۔

مذید پڑھیں : دعا اور ظہیر کی جان کو خطرہ ہے ، مجھے شہلا رضا نے قتل کی دھمکیاں دی ہیں :‌ ڈاکٹر فاطمہ ریاض

تمام مسائل کا حل قرآن و سنت میں موجود ہے۔ملک میں پھیلی سیاسی انارکی پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد یوسف کشمیری کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان پر اس کا خون ، اس کی عزت ،اس کامال حرام ہے۔پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔ملک دشمن یہاں کے باسیوں کو آپس کے مسائل میں الجھا کر اپنے مذموم ارادوں کی تکمیل چاہتے ہیں ۔تمام سیاستدانوں کو صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت کے ساتھ مسائل حل کرنے ہوں گے۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں