ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والا 4 سالہ معصوم بچہ سرفراز پٹھان...

ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والا 4 سالہ معصوم بچہ سرفراز پٹھان بازیاب نہ ہو سکا

تنگوانی ( رپورٹ: پیر بخش نوناری ) گڈو کے پٹھان محلہ سے 7 روز قبل ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والا 4 سالہ معصوم بچہ سرفراز پٹھان بازیاب نہ ہو سکا ۔

ورثاء اور پٹھان برادری کی جانب سے ڈیرہ موڑ انڈس ہائی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیکر ٹریفک کی آمد و رفت کو معطل کر دیا گیا ، مراد واہ پل بند ہونے کی وجہ سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی ۔

مذید پڑھیں : سندھ ہیلتھ الائونس ایکشن کمیٹی نے محکمہ صحت کو سخت وارننگ دے دی

روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ، دوسری جانب پیپلز پارٹی ایم پی اے حاجی عبدالرؤف کھوسو نے بھی احتجاجی دہرنے میں شرکت کی ۔

ان کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے ہی کو شش کررہے ہیں کہ جلد ہی بچہ بازیاب ہو جائے ، ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کو ہدایت کی ہے وہ جلد بچے کو بازیاب کروائیں گے ۔

متعلقہ خبریں