ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانوزیر اعظم سرمایہ کاری لانے کیلئے بین الاقوامی دورے میں اور عمران...

وزیر اعظم سرمایہ کاری لانے کیلئے بین الاقوامی دورے میں اور عمران خان بے حیائی مارچ میں مصروف : مولانا فضل الرحمن

ڈیرہ اسماعیل خان ( رپورٹ : نثار بیٹنی ) پی ڈی ایم کے سربراہ و جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف چائنا کے دورہ پر پہنچ چکے ہیں ، جس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کے ذریعے ملکی فلاح کے بڑے منصوبے ملک میں لانا ہے ۔

یہ لانگ مارچ نہیں بے حیائی مارچ ہے ، پی ٹی آئی کی وجہ سے ہماری سیاست چوراہوں پر ماتم کر رہی ہے ، قوم کو عمران خان کی وجہ سے گمراہ نہیں ہونے دیں گے ، فتنہ خان کے خاتمے تک ان کا مقابلہ کرینگے، حالیہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والی چشمہ رائٹ بینک کینال کی فوری مرمت کیلئے وزیر اعظم دفتر سے مسلسل رابطے میں ہیں ، اس کی بحالی کیلئے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ گندم کی بوائی تک نہر میں پانی چالو کردیا جائے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شور کوٹ کے مقام پر اپنی رہائش گاہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ و جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، اس کی بقاء کی ہم جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان کو معاشی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، اس کیلئے ہم کسی قسم کے سمجھوتے کیلئے تیار نہیں۔

مذید پڑھیں : ہمارے مجاہدین لداخ اور بانڈی پورہ تک گئے تھے ، بھارت تاریخ درست کرے : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

انہوں نے مذید کہا کہ عمران خان ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام پیدا کر رہا ہے، پوری قوم پر یہ بات واضح ہے کہ 2017 میں بین الاقوامی قوتوں کی مداخلت کے باعث ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا، 2018میں بد ترین دھاندلی کے نتیجے میں ملک پر عمران خان کی صورت میں جعلی حکمران مسلط کیا گیا جس نے ملک کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ایسے معاہدے کئے گئے کہ ملک کو گروی رکھ دیا گیا۔ بین الاقوامی سرمایہ کاری کو منجمند کردیا گیا، جب تک یہ حکمران رہے ترقی کا سفر رک گیا تھا ایسے وقت کہ جب پاکستان چائنہ کی سطح پر سرمایہ کاری کیلئے وزارتی اجلاس ہورہا ہے، عین اسی وقت لانگ مارچ اور دھرنوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ہم نے بھی اپنے وقت میں 14 ملین مارچ کئے اور 15 لاکھ افراد کو اسلام آباد پہنچایا لیکن ہمارا احتجاج پرامن تھا، آج پی ٹی آئی کے وزراء مسلح ہو کر اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لانگ مارچ شو ناکام ہوچکا ہے، ہم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، لانگ مارچ کے حوالے سے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی بیوروکریسی سے رابطے میں ہیں ۔ صبح عمران خان فوج کے حوالے سے ایک بات کرکے قوم کو گمراہ کرتا ہے تو رات کے اندھیرے میں ان کے پاوں پکڑتا ہے، سی پیک روٹ کو یارک سے ژوب تک توسیع کی منظوری کرالی گئی ہے، اسی طرح ٹانک میں پینے کے صاف پانی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی رابطے میں ہیں ۔

متعلقہ خبریں