منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںسندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے پھر 3 ماہ کا...

سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے پھر 3 ماہ کا وقت مانگ لیا

کراچی : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ سے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لئے مجوزہ تاریخ مانگی گئی تھی جس کے بعد سیکرٹری داخلہ نے آئی جی سندھ سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کی تھی جس کے جواب میں آئی جی سندھ نے مذید تین ماہ تک پولیس نفری کے مصروف ہونے کا جواز فراہم کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے محکمہ داخلہ کے سیکرٹری کو جواب جمع کرایا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کہا ہے کہ اس وقت 17 ہزار سے زائد پولیس اہلکار دیگر اضلاع میں سیلابی سرگرمیوں کا حصہ ہیں ، جس کی وجہ سے وہ کراچی میں نہیں آ سکتے ہیں ۔ جس کے بعد محکمہ داخلہ نے سیکرٹری سروسز کے ذریعے مذکورہ رپورٹ چیف سیکرٹری سندھ کو ارسال کر دی تھی ۔

مذید پڑھیں : فوری تشخیص اورعلاج سے فالج کو زندگی بھر کا روگ بننے سے روکا جا سکتا ہے : پروفیسر سعید قریشی

بعد ازاں چیف سیکرٹری سندھ نے الیکشن کمیشن کے استفسار پر ان کو جوابی رپورٹ ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کم از کم اگلے تین ماہ تک حکومت سندھ کسی بھی صورت بلدیاتی الیکشن کرانے کے لئے تیار نہیں ہے ۔ کیوں کہ الیکشن کا انعقاد کرانے کے لئے حکومت سندھ کو 37 ہزار پولیس اہلکار درکار ہیں جب کہ اس وقت 17 ہزار پولیس اہلکار سیلابی صورتحال میں مصروف ہیں ۔

جس کے بعد کراچی میں ایک بار پھر بلدیاتی الیکشن کا انعقاد تین ماہ مذید تاخیر کا شکار نظر آ رہا ہے ۔ تاہم اس پر حتمی رائے ایک سے دو روز میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سامنے آئے گی کہ بلدیاتی الیکشن ہونگے تا تین ماہ بعد حکومت سندھ دوبارہ اس طرح کا بہانہ بنا کر الیکشن کا التوا کرائے گی ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں