جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںدختران قوم کو سرعام نچوا کر فسادی شخص کون سے انقلاب کی...

دختران قوم کو سرعام نچوا کر فسادی شخص کون سے انقلاب کی بات کر رہا ہے : علامہ راشد محمود سومرو

کراچی : جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ کہ عمران نیازی نے اپنے کنٹینر پر امر بالمعروف لکھا ہے لیکن اسی کنٹینر پر تمام خرافات ہو رہے ہیں ۔ دختران قوم کو سرعام نچوا کر یہ فسادی شخص کون سے انقلاب کی بات کر رہا ہے ۔ میں وطن عزیز کے تمام مفتیان کرام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جو شخص سر عام قوم کی دختران کو نچواتا ہے اور دین کی غلط تشریح کرتا ہے اور امر المعروف کی غلط تشریح کرتا ہے یقیناً ہمارے مفتیان کرام کو میدان میں آنا چاہئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین مولانا عبدالکریم عابد ، مولانا ناصر محمود سومرو ، مولانا غیاث ، مولانا سمیع الحق سواتی ، سید حماد اللہ شاہ ، شرف الدین اندھڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے الیکشن کمیشن نے متفقہ فیصلہ کیا کہ عمران خان سرٹیفائڈ چور ہے اور پاکستان کے دشمن ملک ہندوستان سے فنڈ لیا ہے۔ جو شخص پہلے حکومت میں بیٹھ کر پاکستان کی معیشت کا جنازہ نکال رہا تھا اور جب آج پاکستان اک بار پھر معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے تو آج یہ فسادی اپنے فسادی مارچ سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

مذید پڑھیں : وفاقی اردو یونیورسٹی نے ایم فل و پی ایچ ڈی داخلوں میں 15 نومبر تک توسیع کر دی

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا عمران کے بارے میں شادیانے اور ہندوستانی وزراء کی پریس کانفرنس ہندوستانی میڈیا کی عمران کو کوریج ثبوت ہیکہ عمران بیرونی ایجنڈے پر ملک کو کمزور کر رہا ہے۔ کسی کو پاکستان کو کمزور کرنے کی قطعی اجازت نہیں دیں گے پاکستان، آئین اور عوام کے لئے مولانا فضل الرحمن صاحب کی قیادت میں جدوجہد جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے روز اول سے کہا تھا کہ جنرل باجوہ نے غلط شخص سے دوستی رکھی ہے جو آج کنٹینر پر چڑھ کر ملک کے تمام سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان سولہ سال سے اس فتنے کا مقابلہ کر رہی ہے اور اب بھی ان شاءاللہ اس فتنے کی سرکوبی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ، امریکی سازش کا جھوٹا بیانیہ قوم کے سامنے پیش کرنے والا گالیاں پی ڈیم ایم کو دے رہا ہے اور امریکہ کی منتے ترلے کر رہا ہے یہ عجیب سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مفتیان کرام اور علماء کرام اس فتنے کی سرکوبی کیلئے قوم کی رہنمائی کریں عمران نیازی اپنے فتنہ مارچ کو جہاد مارچ سے تشبیہ دے رہا ہے قوم کو بتایا جائے کہ ارشد شریف کو پاکستان چھوڑنے پر کس نے مجبور کیا جبکہ ملک کے تمام سیکیورٹی اداروں نے ارشد شریف کو دھمکی کا انکار کیا ہے۔

مذید پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ نے قادیانیوں کی پٹیشن خارج کر دی

انہوں نے کہا کہ شہید ارشد شریف اور صدف نعیم کی وفات پر صحافتی برادری اور انکے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ صحافتی برادری کا پاکستان کی سالمیت اور جمہوریت کیلئے ایک اہم کردار ہے، لاہور میں فسادی مارچ میں صحافیوں پر پنجاب پولیس کی جانب سے کی جانے والی بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فسادی مارچ کے ذریعے اسلام آباد پر قابض ہونا چاہتا ہے اپنے فسادی مارچ کو جہاد جیسے عظیم لفظ کی توہین کر رہا ہے عمران نیازی چور چور کا کھیلنے والا خود گھڑی، توشہ خانہ سرٹیفائڈ چور نکلا۔

علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے نام پر فنڈ جمع کرنے والا اور شوکت خانم ہسپتال کے نام پر چندے جمع کرنے والا عمران نیازی آج وہی فنڈ پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے ہم رانا ثناءاللہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عمران نیازی سرٹیفائڈ چور کو مدینہ کی ریاست کے فیصلے مدنظر میں منطقی انجام تک پہنچا کر اسلام آباد ڈی چوک پر سرعام اس کا ہاتھ کاٹا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 6 نومبر کو حیدر آباد میں صوبائی سطح کا اور 20 نومبر کو شکارپور میں مرکزی سطح کا جلسہ ہو گا جس سے مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے ۔ انہوں نے گزشتہ روز مچھر کالونی میں ہونے والے واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی جوائنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ابھی تک پانی کھڑا ہے جو سندھ حکومت کی غفلت ہے میاں شہباز شریف کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے سندھ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں نقد رقوم تقسیم کی۔ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہم لڑیں گے کسی کو اداروں کو کمزور کرنے نہیں دیں گے اگر ملک میں ہماری فوج نہیں ہوگی تو کسی اور کی ہوگی جو عمران کا اصل ایجنڈا ہے۔

متعلقہ خبریں