کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر سید اخلاق حسین کے مطابق ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی برائے سال 2023 کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15 نومبر 2022 تک توسیع کر دی گئی ہے۔
اس سال ایم ایس/ایم فل کے خواہشمند امیدوار کیلئے طبیعیات، کیمیائی، حیوانیات، ماحولیاتی سائنس، کمپیوٹر سائنس۔ایم فل کے خواہشمند امےدوار کیلئے اسلامیات ،حیاتی کیمیائ، اردو ، نباتیات،بین الاقوامی تعلقات، خرد حیاتیات، سندھی، فارماکولوجی، فارما کوگنوسی اور فارما سیوٹیکل کیمسٹری میں دیئے جا رہے ہیں ۔
جب کہ پی ایچ ڈی میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے کیمیائ، طبیعیات، ماحولیاتی سائنس، حیوانیات، نباتیات، کمپیوٹر سائنس، حیاتی کیمیائی، خرد حیاتیات، فارماکولوجی، فارما سیوٹکس، اسلامیات، خصوصی تعلیم، نفسیات اور بین الاقوامی تعلقات میں داخلے دیئے جا رہے ہیں۔
داخلے کے خواہشمند امیدوار جامعہ اردو کی ویب سائٹ (www.fuuast.edu.pk) پر موجود فارم آن لائن پر کریں اور اس کی دو عدد نقول پرنٹ کرکے اصل جمع شدہ پروسیسنگ فیس واﺅچر اور تمام مصدقہ دستاویزات کی کاپیوں کے ساتھ مقررہ تاریخ تک داخلہ سیل میں جمع کرا دیں۔
ایم ایس/ایم فل کی داخلہ کارروائی فیس3500 روپے جب کہ براہِ راست پی ایچ ڈی مےں داخلہ کارروائی فیس5000/- روپے مقرر کی گئی ہے۔