منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانبلوچستانکوئٹہ : ہزارہ ٹاؤن میں پولیس اسٹیشن قائم کر دیا گیا

کوئٹہ : ہزارہ ٹاؤن میں پولیس اسٹیشن قائم کر دیا گیا

کوئٹہ : کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان کی ہزارہ برادری کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کرتے ہوئے ہزارہ ٹاؤن میں پولیس سٹیشن قائم کر دیا گیا ۔

پولیس سٹیشن میں ایک انسپکٹر سمیت 11 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے۔ یہ پولیس سٹیشن تب تک شہریوں کو سہولیات فراہم کرتا رہے گا جب تک ہزارہ ٹاؤن میں ایک مستقل تھانہ قائم نہیں کر دیا جاتا۔

مذید پڑھیں : بیوٹیمز یونیورسٹی بلوچستان میں اعلٰی تعلیم کا معیاری ادارہ ہے : میجر جنرل چوہدری امیر اجمل

ہزارہ کمیونٹی نے پولیس سٹیشن کے قیام کو ایک خوش آئند قدم قرار دیا اور حکومت بلوچستان، کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور بلوچستان پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں