ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستاناسلام آبادوزیر اعظم شہباز شریف نے کسان پیکیج کا اعلان کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے کسان پیکیج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کسان پیکیج کے تحت کسانوں کو 1800 ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان کر دیا ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں کسانوں کو قرضوں کی رقم میں 400 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے قرضوں پر سے سود کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا گیا، دیہی علاقوں میں نوجوانوں کو زراعت کیلئے قرضے دینے کا اعلان کیا گیا۔

مزید پڑھیں:چھاتی کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں فعال طرز زندگی کی بہت اہمیت ہے، پروفیسر نصرت شاہ

شہباز شریف نے دیہی علاقوں میں 50 ارب روپے کے قرضے نوجوانوں کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان قرضوں پر سود میں حکومت سبسڈی دے گی، ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں 25 سو روپے کی کمی کردی گئی ہے، ڈی اے پی کھاد کی ایک بوری کی قیمت اب 11 ہزار 250 روپے ہو گئی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گندم کے بیج کے 12 لاکھ بیگ تقسیم کریں گے ، سیلاب زدہ علاقوں میں بے زمین کاشتکاروں کیلئے 5 ارب روپے کے سبسڈائزڈ قرضے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ زرعی شعبے میں اسمال میڈیم انٹرپرائز کیلئے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:ڈپٹی کمشنٹر کیچ کی مخلصانہ کارکردگی، بڑیچ بارڈر کے معاملات بہتری کی جانب گامزن، داد جان سبزل

وزیر اعظم نے باہر سے 5 سال پرانے ٹریکٹر کی درآمد کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں ٹریکٹرز کی قیمتیں کم نہ کرنے پر یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ 5 لاکھ ٹن یوریا درآمد کیا جائے گا، 2 لاکھ ٹن یوریا درآمد کیا جا چکا ہے۔

شہزاد ملک
شہزاد ملکhttps://alert.com.pk
شہزاد ملک سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر یں۔ آپ رائل نیوز، روز ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں۔ آپ نے صحافت کا اغاز 10 برس قبل پاور 99 ایف ایم ریڈیو اسلام آباد سے کیا تھا، آج کل وہ آئن لائن نیوز ایجنسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور الرٹ نیوز کیلئے ان کی تحقیقاتی خبریں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں