منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینیومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

گلگت بلتستان (رپورٹ محمد ضیاءاستوری) یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر ضلع استور میں عام تعطیل کا اعلان اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر استور کا کہنا ہے کہ يكم نومبر کو یوم آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے ضلع استور میں عام تعطیل ہو گی۔

مزید پڑھیں:دین کی برکت : شیخ السدیس 35 ارب 33 کروڑ کے مالک

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاک فوج کے تعاون سے ایک تقریب انعقاد کیا گیا ہے۔

یوم آزادی کی تقریب میں والی بال، پولو اور تقسیم انعامات رکھا گیا ہے۔

یہ تقاریب میں ہائی سکول استور میں صبح پرچم کشائی 9 بجے ہو گی ‛ اسی سکول میں 2 بجے والی بال میچ ہو گا ۔ 2 بجکر 20 منٹ پر ظو دوڑ ہو گی ۔ 10 بجکر 20 منٹ پر ہائی سکول سے قلب علی چوک تک آزادی ریلی ہو گی ۔ مینا بازار گرلز ہائر سکینڈری سکول عید گاہ پر 11 بج کر 50 منٹ پر ہو گا ۔ پولو میچ 2 بجکر 45 منٹ پر پولو گراونڈ استور میں ہو گا اور 4 بجے سہ پہر پولو گراونڈ میں ہی تقسیم انعامات کی تقریب ہو گی ۔

متعلقہ خبریں