جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

ادبتین روزہ بین الاقوامی کانفرنس " بچوں کا ادب ، ماضی، حال...

تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس ” بچوں کا ادب ، ماضی، حال اور مستقبل” شروع ہو گئی

اسلام آباد : اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام دائرہ علم و ادب پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب 31 اکتوبر 2022 بروز پیر ، سہ پہر 2:45 اکادمی ادبیات پاکستان کے فیض احمد فیض آڈیٹوریم میں منعقد شروع ہو گئی ۔

جس میں انجنیئر امیر مقام ، مشیر برائے وزیراعظم ، سیاسی و عوامی امور، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، مہمان خصوصی کے علاوہ سینیٹر عرفان صدیقی، مہمان اعزاز تھے ۔ فارینہ مظہر، وفاقی سیکرٹری ، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔

مذید پڑھیں : غازی علم الدین شہیدؒ کے 93 ویں عرس پر پیر اعجاز اشرفی کی قیادت میں شاندار ریلی

تقریب میں امجد اسلام امجد اور محمود شام نے کلیدی گفتگو کی ، کانفرنس میں بچوں کے ادب کے حوا لے سے مختلف پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں ،جن میں بیرونی ممالک سے بچوں کے ادب سے متعلق اسکالرز آن لائن گفتگو کریں گے ۔ جب کہ پاکستان میں موجود بچوں کے ادب کے ماہرین مختلف سیشنز میں ماہرانہ گفتگو کریں گے۔

اس تقریب میں اہم سرکاری و سیاسی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق اساتذہ ، ماہرین اور قارئین کی ایک بڑی تعداد اس کانفرنس میں شریک ہو رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں