منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانگرینڈ ہیلتھ الائنس کا "عذرا ہٹائو ہیلتھ بچائو" تحریک شروع کرنے...

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا "عذرا ہٹائو ہیلتھ بچائو” تحریک شروع کرنے کا عندیہ

کراچی : گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کی قیادت نے وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے بیان پر جس میں انہوں نے کہا ہے کے ڈاکٹرز حرام نہیں کھائیں ، اس پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ وزیر صحت سے مطالبہ کرتی ہے کہ آپ فی الفور ڈاکٹرز کمیونٹی سے معافی مانگیں اور کہے ہوئے الفاظ واپس لیں .

بصورت دیگر گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ نے ہنگامی اجلاس بروز منگل کو بلا لیا ہے اور منگل والے اجلاس میں اگلا لائحہ عمل اور سخت موقف رکھا جائے گا ۔ وزیر صحت کبھی ہیلتھ کیئر ورکرز کو بازار سے خریدنے کی بات کرتی ہے تو کبھی ڈاکٹرز کو حرام کھانے کی باتیں کرتی ہے ۔گرینڈ ہیلتھ الائنس محترمہ وزیر صحت سے پوچھتی ہے زرا آپ اپنا بتائیں کے روزانہ کی بنیاد پر آپ کی جیب میں ٹرانسفر پوسٹنگ ،اور مختلف پروجیکٹس کا کتنا کمیشن جاتا ہے ؟

آپ روزانہ کی بنیاد پر کتنا پیسہ کرپشن سے اکٹھا کرتی ہیں ، حرام خوری تو آپ اور آپ کے آفیس کے لوگ کرتے ہیں ۔ پہلے اپنے گریبان میں جھانکے پھر آپ کسی ڈاکٹر پر یا ہیلتھ کیئر پرووائیڈر پر الزامات لگائیں ۔ بدقسمتی سے آپ خود ایک ڈاکٹر ہیں۔ وزیر صحت نے پیر تک معافی نہیں مانگی تو منگل سے عذرا ہٹائو ہیلتھ بچائو ، تحریک شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : محکمہ تعلیم بلدیہ کے دفتر میں موجود افسران ڈاکوؤں کے ہاتھوں لُٹ گئے

وزیر صحت کو بات کرنے کی تمیز نہیں۔آپ جہاں گئی تھی وہاں ایک عظیم شخص بیٹھے تھے ، جس کا نام ڈاکٹر ادیب رضوی ہے ، آپ نے ان کا خیال بھی نہیں کیا ، آپ وہاں سے اٹھ کے چلاتی ہوئی چلی گئی ۔آپ میڈیا فیس نہیں کر سکتی ، آپ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے دن رات محنت سے ڈیوٹی کرنے والوں پر الزامات لگا رہی ہیں ۔

انہوں نے مذید کہا کہ کورونا میں جن کو آپ سلام کرواتی تھیں ، آج جب وہ حکومت سندھ سے اپنے حق کی بات کر رہے ہیں تو وہ خرام خور ہوگئے ہیں ۔ یاد کریں محترمہ عذرا صاحبہ یہی وہ ڈاکٹر ،نرسز اور پیرامیڈکس ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر کورونا کو مات دینے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

مزید پڑھیں : کندھ کوٹ : ڈاکو SHO ممتاز سومرو کو اغوا کر کے کچے کے علاقے میں لے گئے

احسان فراموشی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ۔ آپ پبلک کے ووٹ سے آئی ہیں یہاں وڈیرا شاہی نہیں چلے گی ڈاکٹر ،نرسز اور پیرامیڈیکل کمیونٹی آپ کے منشی نہیں ہیں ۔ہم پبلک کی خدمت کرتے ہیں اور ہم بخوبی اپنی روایات اور ریسپانسیبلیٹی سے واقف ہیں۔آپ اپنے فرائض کرپشن سے ہٹ کر نبھائیں۔ عذرا ہٹائو صحت بچائو۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں