ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانواٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر...

واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے : سید صلاح الدین احمد

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان سے رکن قومی اسمبلی و پی پی رہنما آغا رفیع اللہ سے ملاقات کے دوران کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما کی قیادت میں آنے والے وفد نے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں سی ای او واٹر بورڈ اور سی او او واٹر بورڈ سے ملاقات کر کے ضلع ملیر میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں ۔

اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ نے رکن قومی اسمبلی کو ملاقات دوران پیش کردہ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ وفد کی جانب سے پیش کردہ اور شھر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔

مزید پڑھیں : پیپلز لیبر یونین کا واٹر بورڈ میں احتجاجی تحریک کا اعلان

سی ای او واٹر بورڈ نے ملاقات کے دوران کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے ۔

اجلاس کے موقع پر پی پی رہنما و رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان کی تقرری پر انکو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے انکی تعیناتی کو شہر کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکی تعیناتی شہر میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام مزید بھتر ہوگا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں افسران کی شہر کے لیے خدمات لائق تحسین اور قابل ستائش ہیں، اجلاس کے موقع پر ڈی ایم ڈی آر آر جی محمد ثاقب، سپرینٹنڈنٹ انجینئر محمد ریاض، سپرینٹنڈنٹ انجینئر محمد زاھد، اسٹاف آفیسر ٹو ایم ڈی سید سردار شاہ سمیت واٹر بورڈ کے دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں