جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںناجائز اسلحہ کیس میں ملوث ملزم معروف سولنگی باعزت بری

ناجائز اسلحہ کیس میں ملوث ملزم معروف سولنگی باعزت بری

کراچی : ملزم معروف سولنگی سے 30 بور پسٹل بمعہ لوڈ میگزین تین راؤنڈ ژندہ برآمد ہوے تھے۔ پراسکیوشن کے مطابق اے ایس آئی محمد اصغر کو دوران پٹرولنگ اطلاع ملی تھی کہ ٹیپو سلطان سگنل پر ڈکیٹ موجود ہے۔

پولیس کے مطابق جب وہ ٹیپو سلطان سگنل پر پہنچی تو ایک شخص کو پبلک مارپیٹ کر رہی تھی۔ پولیس کے مطابق مرتضی نامی شخص نے بتایا کہ وہ ڈیفس فیز۔2 سے 20 ہزار روپے نکال کر آ رہا تھا جس سے ملزم نے اسلحہ کے زور پر چھینے ہیں اور عوام کے ہتھے چڑھ گیا ہے جس کو عوام مارپیٹ کر رہے پیں۔

پولیس کے مطابق جب ملزم کی تلاشی لی تو اس سے 30 بور پسٹل ملا جس کا لائسنس طلب کیا جو پیش کرنے میں ناکام رہا۔ پولیس نے ملزم معروف سولنگی کے خلاف ایف آئی آر نمبر 738/2019 زیر دفعہ (1)23 اے کے تحت تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مذید پڑھیں : تناول کا ایک اور اعزاز : عائشہ ماجد تنولی CSS کے بعد فارن سروس کیلئے منتخب

ملزم نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوے عدالت سے مقدمہ چلانے کی استدعا کی تھی ۔پراسکیوشن نے ملزم کے خلاف چار گواہان پیش کیے۔ جن میں اے ایس آئی محمد اصغر، پولیس کانسٹیبل ریاض، پرائیویٹ گواہ مرتضی اور تفشیشی افسر محمد اعجاز شامل ہیں۔

لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے مطابق پراسکیوشن کے تمام گواہوں کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔ دوران جرح پرائیویٹ گواہ مرتضی نے تسلیم کیا کہ ملزم سے لوٹی ہوئی رقم برآمد نہیں ہوئی۔

لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے مطابق پراسکیوشن کے تین گواہان کےمطابق عوام نے ملزم کو پکڑا لیکن کسی بھی شخص کو گواہ نہیں بنایا اور نہ ہی لوٹی ہوئی رقم برآمد ہوئی ۔ وقوعہ کے روز ملزم اپنی موٹر سائیکل پر ٹیپو سلطان سگنل سے گزر رہا تھا جس کو پرائیویٹ گواہ مرتضی کی گاڑی کی ٹکر لگی۔

مذید پڑھیں : بچوں کا عالمی دن منانے کیلئے نجی سکولوں کے نام اہم پیغام

لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے مطابق ملزم معروف سولنگی اور پرائیویٹ گواہ مرتضی کے درمیان میں گاڑی کی ٹکر لگنے پر جھگڑا ہوا جس پر مرتضی نے ڈاکو کا شور مچایا اور ملزم کو عوام نے مارنا شروع کر دیا ۔ پرائیویٹ گواہ مرتضی نے 15 پر کال کی جس پر پولیس دونوں کو تھانے لے گئی ۔

لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے مطابق مرتضی نے پولیس سے ملی بھگت کرکے ملزم کے خلاف ڈکیٹی اور ناجائز اسلحے کا کیس بنوا دیا۔ملزم معروف سولنگی کو عدالت پہلے ہی ڈکیٹی کے مقدمہ میں بری کر چکی ہے۔ ملزم معروف سولنگی کو شک کا فائدہ دیتے ہوے اسٹنٹ سیشن جج کورٹ نمبر 2 ایسٹ نے بری کر دیا ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں