جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینبچوں کا عالمی دن منانے کیلئے نجی سکولوں کے نام اہم پیغام

بچوں کا عالمی دن منانے کیلئے نجی سکولوں کے نام اہم پیغام

کراچی : ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رافیعہ جاوید نے نجی سکولوں کے ایڈمنسٹریٹر کے نام ایک لیٹر لکھا ہے جس میں بین الاقوامی طرز پر ہفتہ طلبہ بعنوان ” ہر طالب علم کیلئے بہتر مستقبل "منانے کیلئے ہدایات دی ہیں ۔

لیٹر کے مطابق بچوں کا عالمی دن ہر سال 20 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں یونیسف کے تحت یوم اطفال بچوں کے لیئے ایکشن کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن بچوں کے حقوق کے کنونشن کو اپنانے کا دن بھی ہے ۔ 1954 میں پوری دنیا میں بچوں کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اس روز کو جشن منایا گیا تھا ۔

جس کی وجہ سے اس سال بھی بچوں کا عالمی دن 20 نومبر 2022 کو منایا جا رہا ہے جس کا تھیم "ہر بچے کے لیے بہتر مستقبل اور بچے ہمارا قومی اثاثہ ہیں کے عنوان سے منایا جا رہا ہے ۔ کیوں کہ بچوں کا روشن مستقبل ناگزیر ہے ۔ کیونکہ ہمارے ملک پاکستان کی ترقی اور طاقت انہی سے ہے اور یہی ہماری ضرورت ہے ۔ اس لیئے ان کو اچھی تعلیم دی جائے ، ان کی کردار سازی کے لیے ضروری تربیت دی جائے تاکہ وہ ہر قسم کی معاشرتی برائیوں سے پاک اور ایک اچھی نیک زندگی گزار سکیں ۔

مذید پڑھیں :تناول کا ایک اور اعزاز : عائشہ ماجد تنولی CSS کے بعد فارن سروس کیلئے منتخب

لیٹر کے مطابق ان بچوں میں قربانی اور حب الوطنی کا حقیقی جذبہ بیدار کرنا ہے ۔ اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اس روز کو منانے کیلئے ضروری انتظامات کریں۔ شیڈول کے مطابق آپ کے اسکول میں ہفتہ طلبہ کی اس سلسلے میں ایک رپورٹ بھی بنائی جائے تاکہ بوقت ضرورت ریکارڈ کے لیے اس رپورٹ کو ڈائریکٹوریٹ کو پیش کیا جا سکے۔

ہدایات کے مطابق ہفتہ طلبہ کے تحت 14 نومبر کو پہلے روز ہراسمنٹ ‛ دوسرے روز جسمانی سزا ‛ منشیات سے روکنا ‛ سکول اور گھر کی تعلیم کیلئے شراکت داری کے علاوہ شہریوں کی ذمہ داری کے عنوان جیسے موضوعات کے تحت منائے جانے ہیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں