ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںپنجگور : ای ٹیگنگ سسٹم کیخلاف انٹری پوائنٹ جیرک پر چھٹے روز...

پنجگور : ای ٹیگنگ سسٹم کیخلاف انٹری پوائنٹ جیرک پر چھٹے روز بھی احتجاج جاری

پنجگور : پاک ایران بارڈر تحصیل پروم میں پاک ایران سرمدی کاروبار کے انٹری پوائنٹ جیرک آج چھٹے روز بھی کاروباری لوگوں کی احتجاج کی وجہ سے بند ہے ۔ جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

الرٹ نیوز کے مطابق پنجگور کی تحصیل پروم میں پاک ایران بارڈر پر چھوٹے پیمانے پر تیل کے کاروباری شخصیات و بارڈر کمیٹی پروم کی جانب سے حق دو تحریک پنجگور کے تعاون سے تحصیل جائیں پروم میں ای ٹیگ اسٹیکر سٹم کے خلاف اور آزادانہ شناختی کارڈ کے حق میں احتجاج جاری ہے ۔

احتجاجی مظاہرین نے تحصیل بائیں کے قریب ٹینٹ لگا کر25 اکتوبر سے ابھی تک احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے ، احتجاجی مظاہرے کی قیادت عارف بلوچ بشیر احمد، عابد اشرف و دیگر معتبرین کر رہے ہیں ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک پاک ایران بارڈر پر پنجگور کے کاروباری لوگوں کوای ٹیگ اسٹیکر سٹم سے نجات نہیں ملتی تب تک احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے ۔

مزید پڑھیں : گوادر کے جعلی ایڈریس پر بنے پاسپورٹ کے ذریعے قطر جانے والا ایرانی باشندہ گرفتار

انہوں نے کہا ہے کہ جن کے پاس پنجگور کے شناختی کارڈز موجود ہیں ، جن کے پاس شناخت کارڈ گاڑیاں ہیں ، وہ کاروبار کریں لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فرسوده ای ٹیگنگ استیکر سسٹم نامی بلا کو ہمارے متھے لگا دیا ہے ، جن سے بعض کاروباری طبقہ کو فائدہ پہنچ رہا ہے ، جب کہ غریبوں کی گاڑیاں رک گئیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہ ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم کو مانتے ہیں ، نہ ہی ری ویری فکیشن کو مانیں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ چند باثر افراد جو ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم کی حمایت کر رہے ہیں ، انہوں نے اپنی سیکڑوں جعلی ای ٹیگنگ اسٹیکر کو تحفظ دینے کیلئے ایران تربت و دیگر اضلاع سے سینکڑوں گاڑیاں لائی ہیں اور یہاں لا کر اپنے گھروں میں کھڑی کر دی ہیں ۔

دوسری جانب عالم یہ ہے کہ غریب عوام غربت کی چکی میں پس رہی ہے ، غریب آدمی کا کیا ہو گا اور غریب آدمی کیا کھائے گا ، انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم ختم نہیں ہو گا دھرنا جاری رہے گا ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں