منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانملتان یونین آف جرنلسٹس کا صدف نعیم کی فیملی کیلئے مستقل مالی...

ملتان یونین آف جرنلسٹس کا صدف نعیم کی فیملی کیلئے مستقل مالی امداد کا مطالبہ

ملتان : ملتان یونین آف جرنلسٹس برنا کا ہنگامی تعزیتی اجلاس زیر صدارت انجم خان پتافی منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری جنرل عدنان فاروق قریشی سینئر نائب صدر حیدر نقوی ، نائب صدر اعظم جہانگیر ، فنانس سیکرٹری مہتاب حیدر ، جوائنٹ سیکرٹری محبوب ملک و دیگر عہدیداران اور ممبران مجلس عاملہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دوران چینل فائیو کی رپورٹر صدف نعیم فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران کنٹینر سے گر کر جان کی بازی ہارنے پر افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ۔

مزید پڑھیں : گوادر کے جعلی ایڈریس پر بنے پاسپورٹ کے ذریعے قطر جانے والا ایرانی باشندہ گرفتار

اجلاس میں عہدیداران نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کی فیملی کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اجلاس میں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی اور چینل فائیو کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ شہید کی فیملی کے لیے مستقل مالی امداد کا اعلان کریں۔

آخر میں شہید کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں