کراچی : گورنر ہاوس سندھ میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جنرل سیکریٹری جے ڈی سی ظفر عباس و اراکین سے متاثرین سیلاب کے لئے جاری کوششوں پر گفتگو کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اندرون سندھ میں جاری متاثرین سیلاب کے لئے نئے مکانوں کی تعمیر اور ٹوٹے ہوئے مکانوں کی مرمت کے پروجیکٹ میں اپنی ذاتی حیثیت میں جنرل سیکریٹری جے ڈی سی ظفر عباس کو امدادی چیک دیا ۔