منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینہیلتھ رسک الاؤنس کو سندھ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کر لیا...

ہیلتھ رسک الاؤنس کو سندھ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا

کراچی : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے حکم کے وزیر صحت ازراں فضل پیچوہو کی نگرانی میں سیکرٹری صحت ذوالفقار علی شاہ نے ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کے لئے سمری سندھ کابینہ کے اجلاس میں اضافی ایجنڈے کے طور پر شامل کرا دی ہے تاکہ کابینہ کی منظوری کے بعد ہیلتھ رسک الاؤنس دیا جائے ۔

ہیلتھ رسک الاؤنس کے لئے 24 اکتوبر کو گرینڈ ہیلتھ الائنس (جی ایچ اے ) کے ذمہ داران کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ کی اہم میٹنگ ہوئی تھی ، جس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کوویڈ 19 الاؤنس کو بطور صحت تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی ۔ اس میٹنگ میں محکمہ صحت کے تمام عملے کے لیئے رسک الاؤنس کے منٹس بھی سامنے رکھے گئے تھے ۔

اس حوالے سے گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہا تھا کہ میڈیکل افسران ، پوسٹ گریجویٹ (PGS) اور ہاؤس آفیسرز (HOS) جو طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں ، مریضوں کی صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو فروغ دینے کے لئے کوشاں رہتے ہیں ،ان کی بہتر نگہداشت کے لئے اسپتال میں ڈیوٹی دیتے ہیں ، دن رات کی شفٹوں میں سرکاری ہسپتالوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں ۔

مزید پڑھیں : انتقامی کارروائی کرتے ہوئے JSMU انتظامیہ نے پروفیسر ڈاکٹر لبنی بیگ کو نوکری سے فارغ کر دیا

جب کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے باوجود جی ایچ اے کے نمائندے کام کرتے ہیں ، اور دیگر صوبوں کی نسبت صوبہ سندھ کوویڈ 19 میں سب سے زیاد متاثر ہوا تھا ، اس دوران ڈاکٹرز عوام اور حکومت سندھ کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور کام کیا ۔جنہیں کووڈ 19 کا سب سے مؤثر جواب دینے والے فرنٹ لائن جنگجو کہا گیا تھا ۔

اب ان کے ہیلتھ رسک الائونسز ختم کئے جا رہے ہیں یہ زیادتی ہے اس کو بحال کیا جائے گا ، جس کے بعد وزیر اعلی سندھ نے اس کو کابینہ کی منظوری سے مشروط کر دیا گیا تھا اور سیکرٹری صحت کو حکم دیا تھا کہ وہ اس کے قانونی پہلوؤں پر رائے لیکر اس کو سندھ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کرائیں تاکہ کابینہ سے اس کی منظوری لی جائے ۔

جس کے بعد اس کو سندھ کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کے لئے سمری تیار کر لی گئ ہے ، جس پر گرینڈ ہیلتھ الائنس اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اظہار اطمینان کیا ہے اور اسے بہترین کاوش قرار دیا گیا ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں