منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینماہرِ تعلیم ارشد ملک "انسانی حقوق ایوارڈ" کے مستحق ہیں :...

ماہرِ تعلیم ارشد ملک "انسانی حقوق ایوارڈ” کے مستحق ہیں : حاجی حنیف طیب

کراچی :‌ ماہرِ تعلیم ارشد ملک کو اُن کی انسانی خدمات کے صلے میں ملنے والا ایوارڈ دوسروں کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ اس طرح کی تقاریب انسانی خدمات سر انجام دینے والوں کے حوصلے بلند کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی و سیاسی رہنما اور سابقہ وزیرِ پیٹرولیم حاجی حنیف طیب نے معروف نجی چینل کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کیا ۔انسانی خدمت ایوارڈ کی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سیاسی و سماجی رہنما اور سابقہ وزیرِ پیٹرولیم حاجی حنیف طیب ، انڈونیشین سفیر،کمانڈر بلڈرز کے روحِ رواں کمانڈر (ریٹائرڈ ) ذاکر حُسین و دیگر مہمانان نے خصوصی شرکت کی۔

بُرکلن سیکنڈری اسکول کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر و ماہرِ تعلیم ارشد ملک نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خدمتِ انسانیت کے صلے میں ملنے والا ایوارڈ انعامِ الہٰی ہے ۔ پھر بھی ناچیز خدمات کے سلسلے میں ملنے والا یہ بڑا اعزاز، اُن کے تاج میں کوئہ نور کی طرح جگمگاتا رہے گا۔

مزید پڑھیں : جب ملک ریاض کو دل کی تکلیف ہوئی تو .. … ؟

دورانِ گفتگو انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ یہ اعزاز ان کے لئے باعث ِ فخر ہے۔ مگر خدمتِ انسانیت کا مشن ، وُہ انعامات اور ایوارڈزکی طلب سے ماورا ہو کر کرتے رہیں گے۔

اس مو قع پر سماجی و سیاسی رہنما اور سابقہ وزیرِ پیٹرولیم حاجی حنیف طیب اور کمانڈر بلڈرز کے کمانڈر (ریٹائرڈ) ذاکر حسین نے ،بُرکلن سیکنڈری اسکول کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وماہرِ تعلیم ارشد ملک کو” انسانی خدمات ایوارڈ ” پیش کیا۔

تقریب میں شریک مہمانوں کی کثیر تعداد نے ماہرِ تعلیم ارشد ملک کو یہ ایوارڈ ملنے پر مبارک باد بھی پیش کی ۔

شعیب بھٹی
شعیب بھٹیhttp://alert.com.pk
شعیب بھٹی بنیادی طور پر شعبہ مارکیٹنگ سے وابستہ ہیں اور اس شعبے میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ الرٹ نیوز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں، اس سے قبل جنگ (ویب سائٹ) میں بھی کام کر چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں