کراچی : حب کینال اپگریڈ یشن کے سلسلے میں کینال کا تفصیلی معائنہ اور جائزہ لیا گیا ، جس کی وجہ سے حب کینال سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل کی گئی تھی ۔
ترجمان واٹر بورڈ کے وضاحتی بیان مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قومی اور بین الاقوامی بڈرز حب کینال کا تفصیلی جائزہ لینے آئے تھے اس موقعے پر ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے آئی ایف سی نے حب کینال کا تفصیلی معائنہ بھی کیا ۔
مذید پڑھیں : انتقامی کارروائی کرتے ہوئے JSMU انتظامیہ نے پروفیسر ڈاکٹر لبنی بیگ کو نوکری سے فارغ کر دیا
واٹر بورڈ حکام کے مطابق بین الاقوامی برڈز کو کینال کا مکمل جائزہ لینا تھا تاکہ اس کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں کیونکہ مرمتی کام کے سلسلے میں پہلے حب کینال کا مکمل معائنہ اور تفصیلی جائزہ لینا ضروری تھا جس کی وجہ سے حب کینال سے شہر کو پانی کی معطل کی گئی۔