اتوار, نومبر 27, 2022
اتوار, نومبر 27, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

بلاگجامعہ مخزن العلوم اور میٹروول میں بین الاقوامی محفل حسن قرات

جامعہ مخزن العلوم اور میٹروول میں بین الاقوامی محفل حسن قرات

تحریر : مولانا ڈاکٹر قاسم محمود
صدر جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کراچی و شاخہائے جامعہ

جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کے شعبہ تحفیظ القرآن مع پبلک اسکول: مخزن العلوم پبلک اسکول اور جامعہ کی شاخوں مدرسہ تعلیم القرآن جامع مسجد فاطمہ میٹروول اور قاسم العلوم الائ بٹگرام میں الحمد للہ حفظ قرآن مع ابتدائی اسکول پر خصوصی توجہ اور محنت کی جا رہی ہے، روایتی طریقوں کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں جدید تیکنیکس کو بھی بروئے کار لایا جاتا ہے، اس کے علاوہ ہمارے نظام کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تعلیم کی طرح بچوں کو اسلامی تعلیمات و احکامات پر عمل کی تربیت کا بھی خصوصی اہتمام ہے۔

حفظ کے بچوں پر ہمارے ہاں لہجے اور ادائیگی کی درستی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اس کیلئے مشاق قرا حضرات کی خدمات کے ساتھ ساتھ عالمی سطح کے بہترین قرائے کرام کی تلاوتیں سنوانے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔۔ اس کے علاوہ اس سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جس سے بچے سیکھتے اور چیزوں کو سمجھتے رہتے ہیں۔۔۔ اسی سلسلے میں ایک شاندار قدم جامعہ کی انتظامیہ نے بین الاقوامی قراء کے حسن قرات کی تقریب کے انعقاد کی صورت میں اٹھایا ہے۔۔۔ جس سے طلبہ عزیز کے ساتھ عوام الناس بھی بھرپور لطف اٹھا سکتے ہیں۔۔۔۔

ہم آپ سب کو یہ عظیم الشان خوشخبری سناتے ہوئے مسرت محسوس کر رہے ہیں کہ پاکستان کے دورے پر تشریف لائے ہوئے مصر اور تنزانیہ کے قرائے کرام کو یکم اور دو نومبر کو جامعہ مخزن العلوم اور اس کی شاخ جامع مسجد فاطمہ میٹروول میں دعوت دی گئی ہے، جہاں وہ اپنی سحر انگیز آواز سے تلاوت قرآن کریم سے سننے والے اہل ایمان کے دلوں میں ایمان کی حلاوت بھریں گے۔۔۔ ان شاء اللہ حسب پروگرام

یکم نومبر کو جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم
دو نومبر کو مدرسہ تعلیم القرآن جامع مسجد فاطمہ میٹروول

میں بین الاقوامی قرا تشریف لائیں گے۔ آپ سے گزارش ہے کہ مہمان قرا کی قدردانی اور تلاوت کلام پاک سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے ان پروگرامات میں ایمانی جذبے کے ساتھ شرکت فرمائیں۔۔۔ مزید تفصیلات ان شاء اللہ شیئر کی جائیں گی

متعلقہ خبریں