منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینشیر شاہ میں امن و امان کی صورتحال کیلئے عظیم اللہ عثمان...

شیر شاہ میں امن و امان کی صورتحال کیلئے عظیم اللہ عثمان کی پولیس افسران سے مشاورت

کراچی : جمعیت علمائے اسلام شیر شاہ کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان سے ڈی ایس پی نعیم شیخ اور ایس ایچ او شیرشاہ انعام جونیجو کی ملاقات ہوئی جس میں انہیں شیر شاہ کالونی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات پر پولیس کے اقدامات اور جامع حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی نعیم شیخ اور ایس ایچ او شیرشاہ انعام جونیجو کا کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ اس سلسلے میں کئی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ شیرشاہ کالونی کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے مشن پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کررہے ہیں۔ غیر قانونی سرگرمیوں کی سرکوبی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ اب تک چوری ہونیوالی گاڑیوں میں سے کئی برآمد بھی کی ہیں اور مجرمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ہماری اولین ترجیح امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانا ہے۔

مذید پڑھیں : چیئرپرسن EOBI نے ڈپٹی DG محمد اجمل خان کو معطل کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کے بڑھتے واقعات نے پورے شہر کو لپیٹ میں لے رکھا ہے مگر ہم جلد ہی اس پر بھی قابو پالیں گے۔ باہر سے آنیوالے شرپسند عناصر شیرشاہ کالونی میں وارداتیں کر کے رات کی تاریکی میں نکل جاتے ہیں۔ پولیس پیٹرولنگ کا سلسلہ بڑھا دیا گیا ہے۔ بہت جلد اس گروہ کو قانون کے شکنجے میں لائیں گے جو شیرشاہ کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے ۔ پولیس افسران نے کہا کہ آپ جیسے معاشرے کا درد رکھنے والے احباب کا تعاون شامل حال رہا تو ان شاءاللہ جلد شیرشاہ کے حالات معمول پر آجائیں گے۔

مولانا عظیم اللہ عثمان نے انکی کارکردگی اور مساعی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن و امان ہم سب کی ضرورت اور اولین ترجیح ہے۔ ہم سمیت ہر شہری کی خواہش اور چاہت ہیکہ علاقہ پرامن ہو، آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ نہ ہو۔ شرپسند عناصر ایک منظم گروہ کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں سے رقوم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنا معمول بن گیا ہے۔ یہ معاملہ تشویشناک حد تک بگڑتا جارہا ہے۔ بینکوں کی انتظامیہ اور اسٹاف کو بھی شامل تفتیش کرنا چاہیے۔

مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہا کہ منشیات فروشی اور کرسٹل کی لعنت ایک ناسور ہے، نوجوان بچوں کی زندگیاں داو پر لگی ہوئی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ایس ایچ او شیرشاہ جو کہ اپنی کارکردگی کی بنا پر تمغہ امتیاز بھی حاصل کر چکے ہیں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شیرشاہ کالونی کو اس لعنت سے پاک کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہا کہ علاقے کے مفاد میں ہمارا تعاون ہر گھڑی شامل حال تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں