جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانچیئرپرسن EOBI نے ڈپٹی DG محمد اجمل خان کو معطل کر دیا

چیئرپرسن EOBI نے ڈپٹی DG محمد اجمل خان کو معطل کر دیا

کراچی : ای او بی آئی کی چیئرپرسن ناہید شاہ درانی نے ادارہ میں بڑے پیمانے پر جاری بد انتظامیوں کے خاتمہ کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ جس کا پہلا نشانہ فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کے ایک اعلیٰ افسر بنے ہیں ۔

چیئرپرسن کے احکامات پر ایچ ار ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اجمل خان قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کو بلا اجازت رخصت پر جانے اور دفتری نظم و نسق کی خلاف ورزی پر فوری طور پر ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے اور انہیں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

مذید پڑھیں : چیئرپرسن کی عدم موجودگی میں EOBI کے دو سفارشی افسران کو نواز دیا گیا

جب کہ معطل شدہ افسر محمد اجمل خان کی جگہ بلال عظمت خان، قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کو تعینات کیا گیا ہے اور محمد شفیق پتر، قائم مقام ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ کو مزید احکامات تک انٹرنل آڈٹ ڈپارٹمنٹ کی نگرانی کا عارضی چارج دیا گیا ہے ۔

چیئر پرسن کے اس اچانک ایکشن سے ای او بی آئی کے تاخیر سے دفتر آنے والے اور بلا اجازت رخصت کے عادی افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔

 ذرائع کا کہنا ہے ڈی جی ناصرہ نے ڈپٹی ڈی جی محمد اجمل خان کیخلاف انتقامی کارروائی کرائی ہے تاکہ ناصرہ کی جانب سے 4 افسران کو ملنے والا ڈبل قرضہ میں خلاف ضابطہ و غیر قانونی کام پر پردہ ڈالا جا سکے کیونکہ محمد اجمل خان نے 4 افسران کو قرضہ کی نئی لسٹ میں شامل کرکے ان کے قرضہ کی رقم کو بڑھانے پر اعتراض لکھا تھا جس پر ناصرہ نے محمد اجمل خان کی رخصت کو منظور کرنے کے بجائے اسے داخل دفتر کیا جس کے بعد چیئرپرسن کو شکایت کر کے معطل کرا دیا ہے ۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ ڈی جی ایچ آر ناصرہ خاتون اپنے غیر قانونی افدامات کو بچانے کیلئے اہل افسران کی راہ میں  رکاوٹ ڈال رہی ہیں

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں