کراچی ( ) اللہ اکبرتحریک کراچی کے صدر احمدندیم اعوان نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام سےکراچی کے کروڑں شہریوں کا مستقبل وابستہ ہے۔
سابق چیف جسٹس نے بلدیاتی نظام سے متعلق فیصلہ جاری کیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد کے لیے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔
مزید پڑھیں:کراچی : EOBI کے ڈپٹی DG ایوب خان کیخلاف ایک اور انکوائری شروع
بلدیاتی اداروں سے متعلق قانون سازی کو محض چند سیاسی پارٹیوں کی خواہشات پر نہیں چھوڑا جاسکتا ۔ کراچی آبادی کے لحاظ سے بڑا شہر ہے ۔جس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے با اختیار لوکل گورنمنٹ نا گزیر ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ۔احمد ندیم اعوان کاکہنا تھا کہ سندھ کے حکمران بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات منتقل کرنا ہی نہیں چاہتے۔
سارے اختیارات دباکربیٹھےہوئے ہیں ۔ نہ خود کام کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرنے کا موقع دیتے ہیں۔
اپنی مرضی کے قوانین پاس کرکےعوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں ۔کراچی کے عوام صفائی،تعلیم،سڑک، پانی جیسے بلدیاتی مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔
مزید پڑھیں:آواز کا سفر
کراچی کو گندگی کاڈھیر بناکر چھوڑدیاگیاہے۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ عوام پینے کاپانی ،تعلیم و صحت کی سہولیات سے محروم ہیں ۔
احمد ندیم اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےسیکورٹی نفری کی کمی کا بہانہ بناکر انتخابات سےجان چھڑائی ہے۔
کراچی کواس صورتحال سے دوچارکرنے والوں کو عوام کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔سندھ حکومت کے آمرانہ رویے نے شہریوں کو نقصان پہنچایا ہے ۔کراچی کے مسائل کا حل بلدیاتی الیکشن ہے۔