منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںاینکر پرسن چوہدری غلام حسین کو FIA نے کیوں گرفتار کیا ؟

اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کو FIA نے کیوں گرفتار کیا ؟

لاہور : نجی ٹی وی کے سنیر اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا ۔

ایف آئی اے نے چوہدری غلام حسین کو گلبرگ کافی شاپ سے تحویل میں لیا ہے ، چوہدری غلام حسین پر پرانا کیس تھا۔چوہدری غلام حسین کے بیٹے کے مطابق ان پر ایف آئی اے میں ایک پرانا مقدمہ چل رہا تھا ۔

چوہدری غلام حسین نے سال 2003 میں جعلی دستاویزات کےعوض بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ کا قرض لیا تھا۔ مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے دو بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چوہدری غلام حسین مقدمہ نمبر 94/2011 میں کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھے۔ چوہدری غلام حسین نے سال 2003 میں جعلی دستاویزات کےعوض بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ کا قرض لیا تھا۔ مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے دو بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔

مذید پڑھیں : ضلع کیچ کا ڈپٹی کمشنر اسمگلنگ کی مد میں یومیہ دو کروڑ کا دھندہ کرنے لگا

چوہدری غلام حسین کے مقدمہ ہٰذا میں بینکنگ کورٹ-1 لاہور نے دائمی وارنٹ (ناقابل ضمانت وارنٹ) جاری کیے ہوئے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن و سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کی گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔ اسد عمر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری بیان میں کہا کہ چوہدری غلام حسین زیرِ حراست ہیں، یہ تو لگتا ہے کہ میڈیا میں جو بھی فوج کے حق میں آواز اٹھاتے رہے ہیں وہ زیرِ عتاب ہیں۔

شہزاد ملک
شہزاد ملکhttp://alert.com.pk
شہزاد ملک سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر یں۔ آپ رائل نیوز، روز ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں۔ آپ نے صحافت کا اغاز 10 برس قبل پاور 99 ایف ایم ریڈیو اسلام آباد سے کیا تھا، آج کل وہ آئن لائن نیوز ایجنسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور الرٹ نیوز کیلئے ان کی تحقیقاتی خبریں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں