منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینملک میں صاف ستھرا اور سرسبز معاشرہ بنانا اولین ترجیحات میں سے...

ملک میں صاف ستھرا اور سرسبز معاشرہ بنانا اولین ترجیحات میں سے ہے : ڈاکٹر امبرین بلال

کراچی : فضلہ (Waste )یعنی کچرا انسانی زندگی کا اسی طرح حصہ ہے ، جس طرح دوسری روز مرہ کی دیگر اشیاء ہیں ۔ اگر کچرے کو درست انداز سے تلف نہ کیا جائے تو یہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن کر انسانی صحت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر ضامن نے ٹی آر ای ریسائیکل کی سی ای او ڈاکٹر امبرین بلال کے ہمراہ اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے کہا کہ صاف ستھرا اور سرسبز معاشرہ بنانا ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے ، جس کے لیئے صفر ویسٹ پالیسی کی بنیاد پر ہمارے مقاصدکو مناسب ری سائیکلنگ اور ویسٹ مینجمنٹ کے لیئے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs13) ماحولیاتی بہتری کے ساتھ منسلک ہیں ۔

مذید پڑھیں : سیدہ ہندؓہ کا سنہرا اسلامی دور ۔۔۔۔۔!!!

ڈاکٹر امبرین بلال کا کہنا تھاکہ ہم جو بھی فضلہ (Waste) پیدا کرتے ہیں ، اس میں ایسی مصنوعات شامل ہیں جو ایک نئی زندگی کا حصہ بن سکتی ہیں ۔ اس سے خام مال، وقت اور پیسے کی بھی بچت کی جا سکتی ہے ۔

پلاسٹک کی بوتلیں، کنٹینرز ،کارٹن، ایلومینیم کے ڈبے، کاغذ اور گتے کو ریسائیکل کر کے گھروں اور آفس کی سجاوٹ کا سامان،اسٹیشنری باکس،قلم ہولڈر، ٹشو کے ڈبے، رکاوٹیں (Barriers)، ماحولیاتی اینٹیں (Bricks) اور دیگرجدید سامان بنایا جا سکتا ہے ، اس کے علاوہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

ہمارا مقصد ماحول کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ہے جس کے لیے ہمیں اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس کے تعاون کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم یہاں طلباء کو بڑے پیمانے پر فضلہ کے فوائد کی آگاہی دے سکیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شازیہ داﺅد، ڈاکٹر علیشہ نورین اور ڈاکٹر زیاد فرقان بھی موجود تھے ۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں