منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینکینسر کے بے قابو خلیات اکثر چھاتی کے صحت مند ٹشوز کو...

کینسر کے بے قابو خلیات اکثر چھاتی کے صحت مند ٹشوز کو متاثر کرتے ہیں : ڈاکٹر زبیدہ قاضی

کراچی : چھاتی کا کینسر خواتین میں اس وقت پھیلتا ہے جب چھاتی میںغیر معمولی تبدیلیاں ہوتی ہیں جو خلیوں کی نشوونما کو منظم کرتی ہیںجو چھاتی کے خلیوں میں تیار ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پنک پاکستان ٹرسٹ کی صدر ڈاکٹر زبیدہ قاضی نے اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس کے اشراک سے منعقدہ ”چھاتی کے کینسر سے آگاہی “ سیمینار میںکرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ کینسر کے بے قابو خلیات اکثر چھاتی کے صحت مند ٹشو زکو متاثر کرتے ہیں اور چھاتی کے دوسرے حصوں تک چلے جاتے ہیں جو بنیادی راستوں سے کینسر کے خلیوں کو چھاتی کے کئی حصوں میں منتقل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔چھاتی کے کینسر کی علامات میں پوری چھاتی کا سرخ ہو جانا ، چھاتی میں گٹھلی کا بن جانا،چھاتی کے کچھ حصوں میں سوجن ہو جانا، چھاتی سے خون کا خارج ہونا، بازو کے نیچے ایک گانٹھ بن جانا، چھاتی کی جلد کا چھلکا ، شکل اور سائز میں اچانک تبدیلی ہو جانا اور دیگر شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈکٹل کارسنو ماجو دودھ کی نالی سے شروع ہوتا ہے اور لوبیولر کارسنوما لوبیولز ہوتا ہے پھر بڑھتا چلا جاتا ہے جس سے بچنے کے لیے چھاتی کے کینسر کی تشخیص میمو گرام، الٹرا ساﺅنڈ، بایپسی ٹیسٹ کے علاوہ اپنے اندر ہونے والی غیر معمولی تبدیلی کا معائنہ گھرمیںخود بھی کیا جا سکتا ہے۔

مذید پڑھیں : خاتون ڈائریکٹر اسکول کو ہراس کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی کا معاملہ محتسب پہنچ گیا

ڈاکٹر زبیدہ قاضی کا کہنا تھا کہ چھاتی کے کینسر کو روکنے کا کوئی طریقہ نہیں تاہم کچھ اقدامات سے چھاتی کے کینسر کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتے ہیںجس میںتازہ پھلوں ، سبزیوں اوردیگر صحت مند غذاﺅں کا استعمال ، ورزش کرنا، تابکاری سے بچنا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چھاتی کے کینسر کا علاج مجموعی صحت ، ریڈیشن تھراپی، سرجری اور کیموتھراپی سے بھی کیا جا سکتا ہے احتیاطی تدابیر بروقت تشخیص چھاتی کینسر کی مدت کو کم کرسکتی ہے ۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر تابندہ اشفاق نے ڈاکٹر زبیدہ قاضی کو شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر سلیمہ تیجانی، ڈاکٹر حسن وسیم ، ڈاکٹر طوبیٰ محفوظ اور دیگر شامل تھے ۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ثوبیہ نے سر انجام دیئے۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں