چلاس : ( محمد دین ) ڈیم نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطاً 18 ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی فراہم کرے گا ۔ DBD کی تقریباً 10 سائٹس پر بیک وقت کام جاری ہے ۔ دونوں کناروں پر کھدائی، ڈائی ورشن ٹنل، ڈائی ورشن کینال، پاور اِن ٹیک شامل ہیں ۔
یہ بات CEO دیامر بھاشہ ڈیم پراجیکٹ عامر بشیر چوہدری نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سید خورشید شاہ اور چیرمین واپڈا سجاد غنی کے دورہ دیامر پر بریفنگ دیتے ہوۓ کیا ۔انہوں نے اپنے بریفنگ میں مزید کہا کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8.1 ملین ایکڑ فٹ اور 1.23 ملین ایکڑ زمین زیر کاشت آئے گی۔
اس دوران سی ای او نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سید خورشید شاہ اور چیرمین واپڈاسجاد غنی۔مشیر وزیر اعظم قمرالزمان کاٸرہ ۔جنرل منیجر /پراجیکٹ ڈائریکٹر دیا مر بھاشا ڈیم، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے ہمراہ وفاقی وزیر کو منصوبے پر پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوۓ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اِس وقت دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تقریباً 10 سائٹس پر بیک وقت کام جاری ہے۔
مذید پڑھیں : خاتون ڈائریکٹر اسکول کو ہراس کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی کا معاملہ محتسب پہنچ گیا
اِن سائٹس میں ڈیم کی تعمیر کے لئے دونوں کناروں پر کھدائی، ڈائی ورشن ٹنل، ڈائی ورشن کینال، پاور اِن ٹیک،مستقل پُل اور سڑکوں کی تعمیر شامل ہیں۔ دیا مر بھاشا ڈیم کی تکمیل کے لئے 2029 ء کا ہدف مقرر ہے۔
اِس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8.1 ملین ایکڑ فٹ ہوگی، جس سے 1.23 ملین ایکڑ زمین زیر کاشت آئے گی۔ منصوبے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 500 میگاواٹ ہے اور نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطاً 18 ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی فراہم کرے گا۔