ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںخاتون ڈائریکٹر اسکول کو ہراس کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی...

خاتون ڈائریکٹر اسکول کو ہراس کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی کا معاملہ محتسب پہنچ گیا

کراچی : ڈائریکٹر اسکول فرناز ریاض نے صوبائی محتسب برائے خواتین ہراسمنٹ کو درخواست لکھی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ یار محمد بلادی نامی شخص نے انہیں فیزیکل ہراس کیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔

الرٹ نیوز کو موصول ہونے والے خط کے مطابق ڈائریکٹر اسکول فرناز ریاض نے صوبائی محتسب برائے ہراسانی کو لکھا ہے کہ یار محمد بلادی نے کام کی جگہ پر ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں ۔ برائے مہربانی کسی ناخوشگوار اور جان لیوا حادثہ سے بچاؤ کیلئے اقدامات کیئے جائیں ۔

یار محمد بالادی نے یہ ظالمانہ حرکت میرے دفتر میں کی ۔ میں زیر دستخطی، بطور ڈائریکٹر سکولز اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہوں ۔ میں ماہر تعلیم ہونے کے ناطے ہمیشہ اپنی ڈیوٹی بروقت انجام دی اور دفتر میں سب کے ساتھ اچھا سلوک کیا اور کبھی کوئی شکایت نہیں نہیں آئی مگر بدقسمتی سے 21 اکتوبر 2022 کو جب میں اپنے دفتری اسائنمنٹ میں مصروف تھی ۔اس دوران محکمہ تعلیم کا افسر یار محمد بالادی جو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی تعینات ہے اور میرے ماتحت بھی کام کرتے ہیں وہ میرے پاس شام ساڑھے 4 بجے کے قریب آئے ۔ جن کے ساتھ مسلحہ افراد اور پولیس موبائل بھی تھی۔

دفتر آتے ہی انہوں نے پولیس افسر کی بیٹی کی فائل کے بارے میں دریافت کیا ۔ جس نے SIBA ٹیسٹ کوالیفائی کیا ہے۔ جب میں ڈیلنگ کلرک مسٹر عاطف سولنگی کو بلایا، اس نے بتایا کہ اس کی فائل کی جانچ پڑتال اور دستخط کے عمل میں ہے۔

جس پر یار محمد بالادی نے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز عبدالحبار ڈایو اور مشرف علی کو موجودگی عاطف سولنگی پر چیخنا چلانا شروع کر دیا اور مذکورہ پولیس آفیسر کا نام لیکر نامناسب الفاظ کرتے ہوئے سر عام عاطف سولنگی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ میں نے اس سب کے باوجود اس کے نا مناسب رویے کو بھی برداشت کیا جبکہ وہ آدھا گھنہ تک انتہائی غلیظ زبان استعمال کرتا رہا جب کہ عاطف سمیت کی افسر نے اس کو کوئی جواب تک نہیں دیا ۔

مذید پڑھیں :حریم شاہ نے MQM لندن میں شمولیت کس کے کہنے پر کی ؟

جب اس نے بہ نامناسب رویہ جاری رکھا تو مجبوراً بحثیت ڈائریکٹر میں نے مداخلت کی اور یار محمد بالادی سے کہا کہ وہ اپنے آپ پر قابو رکھیں اور صحیح سلوک کریں۔ لیکن میری بات پر اس نے مجھ پر چیخنا شروع کر دیا اور اپنی نشست سے کھڑے ہو کر مجھ پر جسمانی حملہ کیا جس پر میں ڈر گئی کیونکہ وہ بالکل حواس باختہ لگ رہا تھا ۔ جس کی وجہ سے میں بہت ہی گھبراہٹ کا شکار رہی ۔

یار محمد بالادی کے سخت الفاظ اور دھمکی آمیز آواز سن کر میرے پی ایس عمران عزیز سولنگی اور ایک اور اسسٹنٹ شاہجہاں میرے دفتر میں آئے انہوں نے بھی یار محمد بالادی کی اس حرکت کا مشاہدہ کیا ۔ اس افسر نے مجھے گالم گلوچ کیا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ اس کا طرز عمل سندھ سول سرونٹ ایکٹ، رول 1973 اور کام کی جگہ پر جسمانی ہراساں کرنے کے سندھ ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے ۔

درخواست میں ڈائریکٹر سکول فرناز ریاض نے صوبائی محتسب سے درخواست کرتے ہوئے مذید لکھا ہے کہ آپ سے استدعا ہے کہ یار محمد بالادی کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے اور میری جان کو لاحق خطرے اور مجھے ہراساں کرنے سے بچایا جائے اور اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرائی جائے اور چیف سیکریٹری سندھ کو بھی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی جائے تاکہ وہ بھی اس کے خلاف تادیبی و محمکہ جاتی کارروائی کریں ۔

مذید پڑھیں : سندھی اور اردو پڑھانے کیلئے چار شہروں میں لینگویج لرننگ سینٹرز قائم کر رہے ہیں :‌ سید سردار شاہ

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع ایسٹ بار محمد بالادی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی کی بیٹی کی بھرتی کا عمل مکمل ہو چکا تھا جس کو لیکر میں ڈائریکٹر کے پاس گیا اور فائل گم کرنے میں نے کلرک سے پوچھا تھا ۔ باقی کسی کو گالی دی نہ ہی کوئی بات ہوئی ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں