ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینمعروف ٹک ٹاکر حریم شاہ متحدہ لندن کی رابطہ کمیٹی کی سینئیر...

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ متحدہ لندن کی رابطہ کمیٹی کی سینئیر ڈپٹی کنوینر مقرر

معروف ٹک ٹاکر اور عوام خصوصا نوجوان نسل میں مقبول سماجی شخصیت محترمہ حریم شاہ نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرلی ہے، جس کے بعد انہیں رابطہ کمیٹی کا سینئیر ڈپٹی کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ لندن سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے ایک خصوصی ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت کنوینر طارق جاوید نے کی۔

مزید پڑھیں:دودھ 153 روپے فی لیٹر فروخت کرنے کا فیصلہ مگر کیسے ؟

قائد تحریک جناب الطاف حسین نے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

محترمہ حریم شاہ نے اجلاس سے اپنے خطاب میں سینئیر ڈپٹی کنوینر مقرر کئے جانے پر قائد تحریک الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذمہ داری انکے لئے بہت بڑا اعزاز ہے اور وہ بھرپور کوشش کریں گی کہ قائد تحریک الطاف حسین کی توقعات پر پورا اترسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی پاکستان واپس جاکر اہم سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کرکے قائد تحریک کی سیاسی سرگرمیوں و خطابات پر عائد پابندیوں کے خاتمہ کی کوشش کرینگی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ان اہم شخصیات سے اپنے زاتی مراسم کی بنیاد پر یقین ہے کہ انکی محنتیں و کوششیں بار آور ہونگی۔

متعلقہ خبریں