ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںحریم شاہ نے MQM لندن میں شمولیت کس کے کہنے پر کی...

حریم شاہ نے MQM لندن میں شمولیت کس کے کہنے پر کی ؟

اسلام آباد : انوکھے و معاشرتی رویوں سے آزاد انداز اپنانے والی نوجوان ٹک ٹاکر حریم شاہ باقاعدہ سیاست میں شمولیت کس کے کہنے پر کی ؟ اور متحدہ لندن کی رابطہ کمیٹی کی سینئیر ڈپٹی کنوینر مقرر کیسے مقرر کر دی گئی ؟

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ الطاف حسین کا پاکستانی سیاست سے خاتمہ اور ایم کیو ایم کے مختلف گروپس بننے کے بعد ایک بار پھر الطاف حسین کو انٹری دلوانے کی تیاری کی گئی ہے تاکہ الطاف حسین کے بعد کسی اور کو اس تنظیم کا سربراہ بنانے سے مسائل جنم لیں گے لہذاہ حریم شاہ کو ایم کیو ایم لندن میں اہم ذمہ داری دی جائے ۔

ذرائع کا کہنا ہے اس سلسلے میں منصوبے کے تحت دو فروری کو الطاف حسین سے ملاقات کرائی گئی ۔ اس ملاقات کو ایسے ظاہر کیا گیا تھا کہ جیسے اچانک و اتفاقیہ ملاقات تھی مگر اس ملاقات کیلئے لندن میں مقیم ایک صحافی اور دبئی کے ایک بزنس مین کو استعمال کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد پاکستان سے لندن پہنچنے پر ایک سیاسی شخصیت نے بھی حریم شاہ سے ملاقات کی تھی ۔

جس نے حریم شاہ کو کراس چیک کرنے کیلئے مختلف سوالات بھی کیئے تاہم اس کے بعد حرین شاہ کی ملاقاتیں الطاف حسین کے علاوہ ایم کیو ایم لندن کے کئی ذمہ داران سمیت فضا الطاف سے بھی کرائی گئیں ۔ جس کے بعد حریم شاہ نے حامی بھری کہ وہ ایم کیو ایم لندن میں شامل ہو گی ۔ جس کو پاکستان میں گرین سگنل دیا گیا تھا ۔

بعد ازاں رابطہ کمیٹی کے متعدد اجلاس ہوئے جن میں بعض لوگوں کی رائے تھی کہ ٹک ٹاکر کی شہرت کی وجہ سے اسے کسی ونگ کا سربراہ بنابا جا سکتا ہے جس پر دوسری طرف سے مکمل لابنگ کر کے اسے براہ راست رابطہ کمیٹی میں حگہ دلوا کر فیصلہ سازی کے کردار تک جگہ مہیا کی گئی ۔ جس کی الطاف حسین نے اس بنا کر حامی بھری کہ نوجوان خاتون کی فالونگ بھی ہے اور خاتون بھی ہے جس سے انہیں پاکستان بھر میں دوبارہ ذرائع ابلاغ تک بلا واسطہ پیغام پہچانے کی فی الفور سہولت میسر ہو گی ۔

قائد تحریک الطاف حسین کی حریم شاہ کو رابطہ کمیٹی میں شمولیت کی توثیق کے بعد حریم شاہ جلد پاکستان پہنچیں گی ۔اور اس کے بعد قائد تحریک الطاف حسین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ختم کرانے کی مہم شروع کرینگی۔ جس کے لیئے انہیں جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے جو شیڈول کا حصہ ہو گا ۔

ایم کیو ایم لندن کے جاری کردہ بیان کے مطابق معروف ٹک ٹاکر اور عوام خصوصا نوجوان نسل میں مقبول سماجی شخصیت حریم شاہ نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کے بعد انہیں رابطہ کمیٹی کا سینئیر ڈپٹی کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ا س بات کا فیصلہ لندن سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے ایک خصوصی ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ہے ۔ جس کی صدارت کنوینر طارق جاوید نے کی۔

قائد تحریک جناب الطاف حسین نے فیصلہ کی توثیق کر دی ہے۔ حریم شاہ نے اجلاس سے اپنے خطاب میں سینئیر ڈپٹی کنوینر مقرر کئے جانے پر قائد تحریک الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذمہ داری انکے لئے بہت بڑا اعزاز ہے اور وہ بھرپور کوشش کریں گی کہ قائد تحریک الطاف حسین کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی پاکستان واپس جا کر اہم سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کر کے قائد تحریک کی سیاسی سرگرمیوں و خطابات پر عائد پابندیوں کے خاتمہ کی کوشش کرینگی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ان اہم شخصیات سے اپنے زاتی مراسم کی بنیاد پر یقین ہے کہ انکی محنتیں و کوششیں بار آور ہونگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں زیرک سیاست دانوں کی جانب سے اس پر تبصرہ نہیں کیا گیا تاہم وہ اس کو ایک کھیل سمجھتے ہیں ۔ جیسا کھیل گزشتہ 7 برسوں سے کھیلا جا رہا ہے تاہم بعض مقامی سیاسی رہنماؤں اور شہر قائد کے افراد کا ماننا ہے کہ اگر کامران ٹیسوری ایم کیو ایم میں شامل ہو کر ایم کیو ایم کو کمزور کر کے پھر اچانک کامران خان ٹیسوری بن کر گورنر بن سکتا ہے تو حریم شاہ پھر الطاف حسین کے بعد ایم کیو ایم لندن کی رہنما کیوں نہیں بن سکتی ۔

شہزاد ملک
شہزاد ملکhttp://alert.com.pk
شہزاد ملک سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر یں۔ آپ رائل نیوز، روز ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں۔ آپ نے صحافت کا اغاز 10 برس قبل پاور 99 ایف ایم ریڈیو اسلام آباد سے کیا تھا، آج کل وہ آئن لائن نیوز ایجنسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور الرٹ نیوز کیلئے ان کی تحقیقاتی خبریں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں