ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ تریندودھ 153 روپے فی لیٹر فروخت کرنے کا فیصلہ مگر کیسے ؟

دودھ 153 روپے فی لیٹر فروخت کرنے کا فیصلہ مگر کیسے ؟

کراچی : ڈیری و کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر مبشر قدیر عباسی نے اعلان کیا ہے کہ ڈی سی ایف اے پاکستان کمشنر کراچی سے کئے گئے وعدے کا پاس رکھتے ہوئے کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ فراہم کریں گے ۔

مزید پڑھیں:ضیاء الدین بورڈ کا ضمنی اور سالانہ امتحانات بیک وقت لینے کا انوکھا فیصلہ

انہوں نے مذید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ کمشنر کراچی بھی اپنے وعدے کے مطابق اگلے ماہ قیمتوں پر دوبارہ نظر ثانی کریں گے ۔

ڈیری فارمرز 153 روپیہ فی لیٹر دودھ دیں گے ۔ تاہم اس کے بعد کمشنر کراچی اقبال میمن ان 153 روپے کو بڑھائیں گے تاکہ عام دکاندار سے لیکر کیٹل فارمر تک سب کو یکساں سہولت ہو ۔

واضح رہے کہ 153 روپے میں کیٹل فارمر کسان کو ہول سیل میں دیتے ہیں اور یہ 153 روپے کمشنر کراچی کا ریٹ ہے جس کے بعد ہول سیل پر دودھ اٹھانے والا اپنا کمیشن رکھ کر اور کرائے و دیگر اخراجات کی مد میں اس کی قیمت وصول کرتا ہے جس کے بعد دکاندار کو دو سے 10 روپے تک کم دودھ ملتا ہے جس کے بعد یہی دودھ 180 اور 200 روپے تک فروخت کر رہا ہوتا ہے ۔

اختر شیخ
اختر شیخhttps://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں